آنکھ پر دانے کا علاج اور اسکا قدرتی علاج
Home remedies
آنکھ پر دانے کا علاج کیسے کیا جائے؟آسان قدرتی طریقہ جانئے
آنکھ پر دانے دانہ یا پھنسی نکل آئے تو بہت تکلیف ہوتی ہے اور ہم اردگرد کی
چیزیں دیکھنے سے بھی گھبراتے ہیں۔آئیے آپ کو آنکھ کے دانے کے علاج
کے آسان طریقے بتاتے ہیں۔
گرم پٹی
آنکھ پر دانے کے علاج کے لئے متاثرہ جگہ کو گرمائش دینا بہت ضروری
ہے۔ آپ کو چاہیے کہ کسی صاف کپڑے کو گرم پانی میں کپڑا بھگو کر اسے
اپنی آنکھ پر دانے والی جگہ پر لگائیں۔اس بات کا خیال رہے کہ پانی بہت زیادہ
گرم نہ ہو کہ آپ کی آنکھ کو نقصان پہنچ جائے۔گرم پٹی کو 5سے10منٹ تک
آنکھ پر لگا رہنے دیں، اس کی وجہ سے نہ صرف آپ کا دانہ جلد ٹھیک
ہوجائے گا بلکہ آپ کو وقتی سکون بھی ملے گا۔
ہلدی لگائیں
آپ کو اس بات کا علم تو ہوگا کہ ہلدی ایک قدرتی انٹی سیپٹک اور انٹی بائیوٹک
ہے اور اگر یہ آنکھ کے دانے پر لگائی جائے توجلد آرام آجاتا ہے۔ایک چائے
کو چمچ ہلدی کو دو کپ پانی میں ڈال کر اس وقت تک ابالیں جب تک پانی آدھا
نہ رہ جائے۔اب اس محلول کو انتہائی باریک کپڑے کے ساتھ چھان لیں اوراسے
ٹھنڈا ہونے پر دن میں تین بار آئی ڈراپر کے ساتھ آنکھ میں ڈالیں۔ ایک چائے
کے چمچ دھنیے کے بیج اور ایک کپ پانی کو ابا ل کر اس پانی کو ٹھنڈا کریں
اور دن میں تین سے چار بار اس پانی سے آنکھ کو دھوئیں۔
کوار گندل کا پتا
آنکھ کے دانے کے لئے کوارگندل کا پتا یعنی Aloe Vera leafانتہائی مفید چیز
ہے۔کوار گندل کو کاٹ کر اس کے مادے کو آنکھ میں دانے والی جگہ پر لگائیں
اور جلد اپنی مشکل سے نجات پائیں۔
ٹی بیگز
ایک چائے والے بیگ کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور ٹی بیگ کو ٹھنڈا ہونے
پر اسے اپنی آنکھ پر دانے پر لگائیں۔اس طریقے سے بھی آپ کو جلد دانے سے
نجات مل جائے گی۔
Related
error: Content is protected !!