جادوگر کی توبہ کا سچا واقعہ
حضرت صاحب فرماتے ہیں ایک جادوگر کو اللّه پاک نے ہدایت دی وہ افریقہ سے تعلق رکھتا تھا اپنے عمل سے توبہ کی اور جماعت کے
ساتھ پاکستان آیا تو مجھ سے ملاقات ہوئی ۔۔ اس کا اصل نام عبدالقادر تھا روکی کے نام سے مشھور تھا ۔۔۔۔۔۔ وہ کہنے لگا کہہ میرے پاس
شیطان آیا اور کہنے لگا روکی تو نے اچھا نہیں کیا تونے تیس سال کا تعلق توڑ دیا مجھ سے ۔۔۔ میں نے کہا تیرا بیڑا غرق ہو تو نے تیس سال
مجھے دھوکے میں رکھا آج میں سب کچھ چھوڑ کر سچ کے راستے پے چلنا چاہتا ہوں ۔۔۔ شیطان نے کہا ہاں نجات تو سچ میں ہی ہے مگر
اتنی جلدی کیا ہے کچھ دن بعد توبہ کر لینا ۔۔۔۔ میں نے کہا اب میں تیری چال میں نہیں پھنس سکتادفح ہوجا ۔۔۔ تو شیطان رونے لگا اور
جاتے جاتے کہنے لگا روکی میں صرف پانچ منٹ تجھ سے غافل ہوا تھا اور یہ تبلیغ والے تجھے کھینچ کے لے گئے ۔۔۔۔۔۔ حضرت
فرماتے ہیں اس نے ہمیں بہت سے شعبدے کر کے دیکھائے ہم دنگ رہ گئے تھے کہہ اللّه پاک نے انسان کو کیا کیا کمالات اور کیا
طاقت سے نوازہ ہوا ہے ۔۔۔۔ اللّه پاک جب ہدایت دیتا ہے تو چند لمحوں میں آنکھیں کھول دیتا ہے اور انسان کو حق اور سچ کی راہ دیکھا
دیتا ہے اور جو دھوکے میں رہنا پسند کرے اللّه پاک اس کو گمراہ کر دیتا ہے وہ سب کچھ دیکھ کر بھی کچھ نہیں دیکھتا