حیض کی کمی یا درد کے ساتھ آنا کا علاج
Female Diseases | امراض زنانہ
حیض کی کمی یا درد کے ساتھ آنا کا علاج
1نسخہ نمبر
ابہل جو پنساری سے عام ملتا ہےاس کو ایک چھٹانک کو خوب باریک کرلیں۔
باریک شدہ سفوف ابہل چار ماشہ ہمراہ نیم گرم پانی نہارمنہ استعمال سے
ماہواری کھل کر آئیگی 5روز استعمال کریں۔
2نسخہ نمبر
ابہل کو باریک کرکے دوگنے شہد خالص میں ملا کر رکھ لیں ایک تولہ کی
مقدار میں روزانہ صبح و شام استعمال کرنا، خون حیض و نفاس کو جاری کرتا
ہے۔
3نسخہ نمبر
چار رتی ہینگ کو تھوڑے گڑ میں ملا کر چند روز کھانے سے ماہواری کھل
کر آتی ہے ماہواری کی کمی دور ہوتی ہے اور ماہواری کی حالت میں درد اور
تکلیف جاتی رہتی ہے۔
4نسخہ نمبر
سہاگہ بریاں کو باریک کرکے دن میں تین بار تھوڑے دودھ کے ساتھ ایک ماشہ
کی مقدار میں کھانے سے ایسی حالت میں جبکہ خون تھوڑا تھوڑا آئے اور درد
ہو تو اسے دور کرتا ہے اور کھل کر حیض آتا ہے۔
5نسخہ نمبر
ریوند چینی کا باریک سفوف کرکے اس کے برابر مصری باریک شدہ ملاکر
رکھ لیں جس عورت کو درد کے ساتھ ماہواری آتی ہو وہ روزانہ یہ سفوف چھ
ماشہ کی مقدار میں حیض آنے سے دو روز پہلے کھانا شروع کرے اور چار
روز تک مسلسل کھائے درد و تکلیف کے بغیر ماہواری کھل کر آئے گی۔
6نسخہ نمبر
حالت حیض میں درد کمر ہو تو سونٹھ، باؤ بڑنگ ہر ایک نو ماشہ قند سیاہ تین
تولہ کو تھوڑے پانی میں جوش دے کر چھان کر کے پیئیں۔
Related