Home / Female Diseases | امراض زنانہ / رحم کی خارش اور پھنسیوں کا دیسی علاج

رحم کی خارش اور پھنسیوں کا دیسی علاج

رحم کی خارش اور پھنسیوں کا دیسی علاج

رحم کی خارش اور پھنسیوں کے اسباب

سیلان الرحم یا ورم الرحم کی شکایت مزمن ہو جانے پر رحم میں خارش ہو

جاتی ہےاور بعض اوقات چھوٹی چھوٹی پھنسیاں بھی ہو جاتی ہیں۔اور رحم کے

منہ میں بعض اوقات خارش کے باعث زخم بھی بن جاتے ہیں

رحم کی خارش اور پھنسیوں کی علامات

خارش اور سوزش ہوتی ہےاور اگر پھنسیاں ہوں تو انگلی ڈالنے سےمعلام ہوتی

ہیں اگر زخم ہوں تو ان سے مواد اور پیپ وغیرہ خارج ہوتی ہےخارش کی وجہ

سے صحبت کی خواہش بھی بڑھ جاتی ہےاور بعض اوقات خارش کی زیادتی

کے باعث رحم باہر کو نکل آتا ہے

رحم کی خارش اور پھنسیوں کا علاج

desiherbal.com-رحم کی خارش اور پھنسیوں کا دیسی علاج

desiherbal.com-رحم کی خارش اور پھنسیوں کا دیسی علاج

 

سب سے پہلے اس مرض کا سبب معلوم کریں لیکوریا ہو تو اس کا علاج کریں

اگر ورم کی شکایت ہو تو ورم رحم کا علاج کریں جب یہ اسباب دور ہو جائیں

تو درج ذیل نسخے خارش اور سوزش کے لیئے استعمال کروائیں ہمدرد کی

صافی صبح شام پالئیں پوست انار پانی میں ابال کر اس سے جائے مخصوصہ

دھوئیں اور کھانے کی دوائی اطریفل شاہترہ عرق شاپترہ کے ساتھ کھلائیں اور

اسکے ساتھ ساتھ شربت عناب صبح و شام 4۔۔۔4 تولہ استعمال کروائیں ہمدرد

کے جوہری کیپسول بھی خارش کے لیئےبہتر ہیں اسکے علاوہ یہ نسخہ بھی

استعمال کر سکتے ہیں شاہترہ ۔ چرائتہ ۔ سرپھوکہ ۔ منڈی بوٹی ۔ ہلیلہ سیاہ ۔

صندل سرخ ۔ ہر ایک 7 ماشہ عناب 5 دانہ رات کوآدھا کلو گرم پانی میں بھگو

دیں صبح اٹھ کر مل چھان کر 4 تولہ شربت عناب ملا کر پئی

رحم کی خارش اور پھنسیوں کا دوران علاج پرہیز

گرم اور مصالحہ دار اشیاء  سے آگ کے پاس بیٹھنے زیاہ کام کاج کرنےاور

صحبت سے پرہیز کریں لال مرچ کم کھائیں میٹھی اشیاء  بھی کم کھائیں ہلکی

ذود ہضم غذا کھائیں بکری کے گوشت کے شوربہ سے یا مونگ کی دال سے

چپاتی کھائیں دودھ اور فروٹ کا کثرت سے استعمال کریں آخر میں اتنا ضرور

کہوں گا کہ کسی کو اچھی اور میٹھی بات بتانا بھی صدقہ ہے۔ تو اگر آپ

سمجھتے ہیں اس نسخہ سے کسی کا بھلا ہو سکتا ہے اس کو شیئر ضرور

کریں۔ اور اگر آپ سمجھتے ہیں ہم نے یہ جو نسخہ جات شیئر کرنے کا سلسلہ

شروع کیا ہے اچھا ہے تو آپ ہماری ویب سائیٹ کو چندہ ضرور دیں تاکہ ہم

اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھ سکیں شکریہ

والسلام۔۔۔ حکیم عمران کمبوہ 03046539899 یہ نمبر وٹس ایپ پر بھی ہے

اور

دوسرا نمبر 03216486707 اور یہ نمبر ایمو پر بھی ہے

ikamboh11سکائیپ آئ ڈی

اورزنانہ امراض کے مزید نسخوں کے لیئے یہاں کلک کریں

اور کال شام 6 سے رات10 بجے تک ہی کریں

error: Content is protected !!