مردانہ طاقت میں کمی کی علامات اور وجوہات
پیشاب میں خون آنے سمیت کئی ایسی علامات ہوتی ہیں جو مردوں کی صحت
بگڑنے کی نشاندہی کرتی ہیں۔
بعض اوقات بظاہر معمولی نظر آنے والی علامات کئی جان لیوا امراض کا پیش
خیمہ ہوتی ہیں۔ مثال کے
طور پر بہت زیادہ شراب پینا ڈپریشن کی علامت اور جنسی تعلق میں کمزوری
دل کے امراض کا ابتدائی
اشارہ ہو سکتی ہے اطباء نے مردوں کی صحت کے حوالے سے کچھ ایسی ہی
علامات بتائی ہیں جنہیں
نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔اطباءکا کہنا ہے کہ مسلسل مردانہ کمزوری
محسوس ہو تو سمجھ لینا چاہیے
مرد کو دل کا کوئی عارضہ لاحق ہو چکا ہے۔
مردانہ طاقت میں کمی کی علامات اور وجوہات
تولیدی اعضاء کو خون کی مناسب فراہمی کی ضرورت ہوتی ہے۔ کمزوری
محسوس ہونے کا واضح مطلب
یہ ہوتا ہے کہ اس عضو کو خون کی سپلائی مناسب طریقے سے نہیں ہو رہی
جس سے سمجھ لینا چاہیے
کہ آپ کا دل ٹھیک کام نہیں کر رہا۔ اطباء کا کہنا ہے کہ تولیدی اعضاء میں کی
خون کی نالیاں باقی
جسم کی خون کی نالیوں سے زیادہ باریک ہوتی ہیں اور دل کی کارکردگی کم
ہونے سے سب سے پہلے ان
نالیوں میں خون کی فراہمی متاثر ہوتی ہے اور مردانہ قوت میں کمی محسوس
ہوتی ہے۔ اس لیے جب یہ
علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر کسی ماہرمعالج سے رابطہ کرنا چاہیے۔
مردانہ طاقت میں کمی کی علامات اور وجوہات
بعض اوقات مردوں کے سینے کے ابھار بھی خواتین کی طرح
بڑے ہونے لگتے ہیں۔ یہ موٹاپے کی وجہ سے ہوتا ہے، ایسے مردوں کو اپنا
وزن کم کرنا چاہیے اور
شراب نوشی سے بچنا چاہیے لیکن بعض اوقات مردوں کے سینے کے ابھار
موٹاپے نہیں بلکہ ایک بیماری
کی وجہ سے بڑھنے شروع ہو جاتے ہیں جسے Gynaecomastia کہتے
ہیں۔ اس مرض کا مطلب
ہے کہ متاثرہ مرد کی چھاتی میں خواتین کی چھاتی والی بافتیں پیدا ہو رہی ہیں۔
اس بیماری کی وجہ
ٹیسٹاسٹرون اور اوسٹروجننامی ہارمونز میں عدم توازن کی
وجہ سے ہوتا ہے۔اوسٹروجن نامی ہارمون چھاتی کی بافتیں بڑھاتا ہے لیکن
چونکہ مردوں میں ٹیسٹاسٹرون
کی مقدار بہت زیادہ پیدا ہوتی ہے جو اوسٹروجن کے اس عمل کو روک دیتی
ہے۔ مردوں میں ان ہارمونز کا
بگاڑ سینے کے ابھار بڑھنے کی علامت ہے اور یہ اس بات کی نشانی ہے کہ
متاثرہ مرد کا جگر کسی
بیماری کی زد میں ہے کیونکہ ان ہارمونز میں بگاڑ اسی وقت پیدا ہوتا ہے جب
مرد کے جگر کی کارکردگی
متاثر ہو رہی ہو۔
مردانہ طاقت میں کمی کی علامات اور وجوہات
اطباء کہتے ہیں کہ اگر آپ کو رات کے وقت بار بار پیشاب آتا ہے اور آپ بیدار
ہو کر واش روم جاتے ہیں
تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے مثانے کے غدود(prostate)بڑھ رہے ہیں یا
آپ ان غدودوں کے
کینسر میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ خصیوں میں بعض اوقات گومڑی سی بن جاتی ہے
اور سوجن پیدا ہو جاتی
ہے۔ اکثراوقات یہ اتنی زیادہ خطرناک نہیں ہوتی اور اس کے علاج کی
ضرورت نہیں ہوتی لیکن اس کی
ایک قسم ایسی ہے جو خصیوں کے کینسر کا باعث بنتی ہے۔ اگر کسی مرد کو
پیشاب کے ساتھ خون آنے
لگے تو اسے سمجھ لینا چاہیے کہ وہ مثانے کے کینسر میں مبتلا ہو چکا ہے
اور اسے اس کے علاج کا
چارہ کرنا چاہیے۔