کمزور اور دبلے پتلے جسم کو موٹا بنانے کے لیئے
اکثر مریض یہ کہتے ہیں کہ وزن کم کرنے کے ہزاروں نسخے بتاتے ہیں مگر کوئ وزن بڑھانے اور جسم کو موٹا کرنے کا نسخہ بتائیں لیجیئے پیژ خدمت ہے جسم کو فربہ بنانے کا خوراکی نسخہ
اجزاء
چھوھارہ بغیر گٹھلی30تولہ،مغزچلغوزہ 5تولہ،مغزبادام5تولہ،مغزپستہ5تولہ،مغزاخروٹ5تولہ،مغزفندق5تولہ،ناریل پاؤڈر 5تولہ کالے بھنے ھوئے چنوں کا اٹا 25تولہ،میتھرے25گرام کلونجی25گرام دیسی گھی 500 گرام چینی 500گرام دودھ 2 کلو
ترکیب تیاری:چھوھاروں کو دودھ میں اس وقت تک پکا ئیں کہ چھوھارے پھول کر نرم ھو جائیں بعد میں نکال کر انہیں کونڈے میں ڈال کر خوب گھوٹ لیں پھر اسی میں بقیہ دودھ اور چینی شامل کر کے نرم آگ پر پکا ئیں تا کہ دود ھ کا کھویا بن جائے بعد میں گھی کو آگ پر گرم کر کے اس میں چنوں کا اٹا ڈال کر ھلکا سا بریاں کرلیں بریاں کرنے کے بعد آگ سے اتار لیں پھر اس میں تمام میوہ جات موٹا موٹا کوٹ کراچھی طرح مکس کر لیں ، اب کھانے کے لئے تیار ھے
مقدار خوراک: 3تولہ صبح نہا ر منہ دودھ کیساتھ
فوائد: سو کھا دبلا پتلا کمزور جسم اور تمام جسمانی کمزوری ختم کرتا ہے جسم کو موٹا تازہ اورمضبوط بناتا ہے