Home / Home remedies / آنکھوں اور دماغ کی طاقت کا مجرب نسخہ و روحانی عمل

آنکھوں اور دماغ کی طاقت کا مجرب نسخہ و روحانی عمل

آنکھوں اور دماغ کی طاقت کا مجرب نسخہ و روحانی عمل

آنکھیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک بہت ہی قیمتی نعمت ہے۔ مگر

دیکھنے میں آیا ہے کہ ہم ان کی قدر اس طرح نہیں کرتے جتنی کرنی چاہیے۔

خاص کر اس وقت دل بہت دکھتا ہے جب چار یا پانچ سال کے بچے بچیاں

آنکھوں پر عینک لگائے نظر آتی ہیں جب اس ننھی سی عمر میں ان کایہ حال ہے

تو آگے جاکر کیا ہوگا اللہ ہی بہترجانتا ہے۔

آنکھوں کی حفاظت و صفائی اور دماغ کی طاقت کے لیئے چند گزارشات

آنکھوں کی خرابی (خاص کر بچوں میں) میں ٹی وی کا بڑا دخل ہے۔ ٹی وی

بالکل نہیں دیکھنا چاہیے کمپیوٹر کی سکرین کو مناسب فاصلے پر رکھ کر

کمپیوٹر استعمال کرنا چاہیے۔ کمپیوٹر کو زیادہ عرصہ دیر تک لگاتار استعمال

نہیں کرنا چاہیے۔ کچھ لوگ لگاتار 10,10گھنٹے کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں‘ایسا

کرنا غلط ہے گاہے بگاہے ادھر اُدھر دیکھنا چاہیے تاکہ آنکھوں پر مسلسل بوجھ

نہ پڑے۔ کھانا کھاتے وقت مطالعہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ آپ کا دماغ

کھانےا ور اس کے ہضم کرنے کی طرف راغب ہو۔ آنکھوں کو (دن میں کئی

بار) تازہ ٹھنڈے پانی سے دھونا چاہیے تاکہ تھکاوٹ دور ہو اور

گردوغبار صاف ہوجائے۔ لکھائی پڑھائی ک اکام لیٹ کرنہیں کرنا چاہیے اس

سے آنکھوں اور دماغ پر بوجھ پڑتا ہے۔ بہتر ہےلکھائی پڑھائی کاکام کھلی اور

ہوا دار جگہ اور قدرتی روشنی یعنی سورج اور دن کی روشنی میں کرنا چاہیے۔

آنکھوں اور دماغ کی طاقت کیلئے نسخہ بفضل تعالیٰ کسی قسم کی عینک کی

ضرورت نہیں پڑتی

ھوالشافی

گری بادام ایک چھٹانک‘ اسطخودوس آدھی چھٹانک‘ دھنیا آدھا چھٹانک‘ خشخاس

ایک چھٹانک‘ سونف ایک چھٹانک‘ مصری حسب ضرورت‘ ورق چاندی حسب

ضرورت‘ دانہ چھوٹی الائچی حسب ضرورت۔اگر مصری کی بجائے خالص شہد

استعمال کرلیں تو یہ نہایت ہی خوش ذائقہ معجون بن جائے گی۔

خوراک: بعد از غذا صبح دوپہر شام ایک چمچہ چائے والا استعمال کریں

آنکھوں اور دماغ کی طاقت اور مزید احتیاطی تدابیر

لکھائی پڑھائی اوردماغی کام کرتے وقت وقفہ وقفہ سے ریسٹ کریں تاکہ صرف

شدہ توانائی بحال ہوسکے۔ اس وقفے کے دوران درج ذیل کام کرنا بہت ہی مفید

ہیں:۔لمبے لمبے سانس لینا۔ کوئی مائع چیز۔۔۔ پانی وغیرہ استعمالکرنا۔ آنکھوں‘ سر

کا مساج کرنا‘ آسمان کی طرف نیلی روشنی کو دیکھنا۔ پانی کے چھینٹے مارنا۔

آنکھوں کو گردوغبار‘ دھویں‘ تیز روشنی‘ زہریلی گیسوں اور دیگر مضراثرات

چیزوں سے بچانا چاہیے۔

آنکھوں اور دماغ کی طاقت کے لیئے روحانی وظائف

غسل کرنے سے پہلے ہمیشہ اپنے پاؤں کے انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل ملئے۔

انشاء اللہ تعالیٰ کبھی نظر کمزور نہ ہوگی چاہے عمر سو سال سے تجاوز

کرجائے۔

فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾ترجمہ:تو ہم نے تجھ پر سے

پردہ اٹھایا تو آج تیر نگاہتیز ہے ۔ ہر نماز کے بعدتین بار پڑھ کر انگلی پر

پھونک مار کر انگلی آنکھوں پر پھیرلیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ موتیا سے شفاء ہوگی۔

سورۂ یٰسین پڑھ کر سرمہ پر دم کریں دم کردہ سرمہ آنکھوں میں لگایا جائے۔

انشاء اللہ تعالیٰ موتیا سے شفا ہوگی۔

فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾ سات بار درود شریف‘ سات

بار مندرجہ بالا آیت اور پھرسات بار درود شریف پڑھ کر دونوں ہاتھوں کے

دونوں انگوٹھوں کو پھونکیں پھر دونوں انگوٹھوں کودونوں

آنکھوں پر پھیرلیں۔ انشاء اللہ نور بصرو زوال نظر کیلئے فائدہمند ہوگا۔

error: Content is protected !!