ادرک
مختلف نام
(GINGERعربی) زنجیل رطب (گجراتی ) ادو (بنگالی) آوا (سندھی) سنڈھ (انگریزی) جنجر
پہچان:- ایک قسم کی جڑ ہے جو زمین میں ہوتی ہے۔ شفاقلی کی مانند پتے لمبے اور باریک پھول ، پھل نررد ، ترکوادرک اور خشک کو سونٹھ کہتے ہیں ۔ اس میں ایک تا تین فی صد ھلکا زرد فراری تیل پایا جا تاہے۔
رنگ:- سفید اور بھورا ، بو تیز ہوتی ہے۔
ذائقہ:- تیز چریرا اور تلخ
مزاج :۔ مزاج تازہ گرم درجہ سوم میںاور خشک درجہاول میں سو کھا ہوا دوسر ے درجے میں گرم وخشک ہوتا ہے۔
مصلح :- روغن بادام و شہد ، بدل دار فلفل
مقدار استمال:- ایک ماشہ تا دو ماشہ
افعال و استمال:- ہاضم ، کا سر ریاح اور مقوی باہ ہے اس کو اکثر امراض معدہ میں استعمال کرتے ھیں۔ قوت حافظہ بڑھاتی ہے بلغمی مزاجوں کے لیے نہایت مفید ہے۔ مرض سنگرہنی میں سونٹھ کو گھی میں بریاں کرکے (سر خ ھو جائے لیکن جل نہ جائے) چھا چھ کے ہمراہ دن میں دو،تین مرتبہ کھلانا فائدہ کرتا ہے۔ جوارش زنجبیل اور معجون زنجبیل اس کے مشہور مرکبات ھیں ۔ اس کا مربا بھی بنا یا جا تا ہے۔ نیز اس کو مقوی باہ معجونات میں شامل کر تے ھیں ۔ خارجی طورپر سردی کے دردوں میں فالج وغیرہ میں اس کو دیگر ادویہ کے ہمراہ کسی تیل میں جلا کر مالش کرتے ہیں زنجبیل بریاں ایک تولہ نمک طعام تین ماشہ ملاکر دانتوں پر ملنے سے دانتوں کی تُرشی رفع ھو جا تی ہے۔
مقام پیدائش :- ھندوستان ، مدرراس، ٹرانکور ، کو چین ، مدنا پور ، سورت ، تھانہ (بمئبی) کمائو ں (یوپی) رنگ پور (مغربی پاکستان ادرک کی برآؐمد کے لحاط سے ھندوستان چین سے دوسرے درجے پر ہے لیکن گذشتہ چند سالوں سے اس چیز کے کاروبار میں جمیکا اور سیر الیون (افریقہ) کی تجارت بڑھ رھی ہے۔