اولاد نرینہ کے لیئے دیسی نسخہ اور روحانی وظیفہ
Female Diseases | امراض زنانہ, Islamic Section | اسلامی سیکشن, امراض مردانہ |Male sexual disorders
اولاد نرینہ کے لیئے دیسی نسخہ اور روحانی وظیفہ
بحثیت مسلمان ہمارا ایمان کامل ہونا چاہیے کہ اللہ پاک ہی ہیں جو بیٹے یا بیٹیاں
عطا فرماتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ اللہ پاک نے اپنی ایسی نعمتیں عطا کی
ہیں جس کے بیش بہا فوائد ہیں ذیل میں اولاد نرینہ کے لیئے جو نسخہ جات و
عمل لکھنے جا رہا ہوں وہ صرف اور صرفٓ ایک علاج ہیں نہ کہ کوئی
دعوی آپ بھی اس یقین سے علاج و دعا کریں کہ جو کرے گا قادر مطلق کرے
گا’بداری کند بہترین اور بیل گری اعلیٰ لے کر انہیں علیحدہ علیحدہ باریک پیس
لیں اور پانی کی مدد سے جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنالیں۔ ان کے اوپر
سونے یا چاندی کے ورق لپیٹ کر سنبھال رکھیں۔ دوائے میٹھی مراد تیار ہے۔‘‘
جن مستورات کے ہاں لڑکیاں ہی پیدا ہوتی ہوں‘ وہ حمل کے ساٹھ روز گزرنے
کے بعد 61‘ 62 یا 63 ویں روز نہا دھو کر پاکیزہ کپڑے پہن کر ایک گولی
صبح‘ ایک دوپہر اور ایک شام گائے کے دودھ کے ہمراہ لیں۔ اس روز صرف
یہ پرہیز کرنا ہے کہ بھوک پیاس لگنے پر گائے کا دودھ ہی پئیں۔ اگر بہت زیادہ
بھوک ستائے‘ تو اسی دودھ کی کھیر بنا کر کھالیں۔ یہ پرہیز صرف ایک دن کا
ہے‘ اس سے پہلے یا بعد کوئی پرہیز نہیں۔ اگر ایسی گائے کا دودھ مل جائے
جس نے بچھڑا دیا ہو‘ تو زیادہ بہتر ہے۔ بداری کند (Inpomia digitata )
ایک پہاڑی بیل دار درخت کی جڑ ہے۔ بلوچستان اور ایران کی سرحد پر پائی
جاتی ہے۔ چونکہ اس کی جڑ مستعمل ہے‘ اسی لئے اسے بداری کند کہتے ہیں۔
بیل گری (Mormelose) آدھ پاؤ سے ایک کلو وزن تک والا پھل ہے جسے
انگریزی میں بیل فروٹ (Boel fruit) کہتے ہیں۔ بیل پھل کاٹ کر ٹکڑے
ٹکڑے کر کے فروخت کیا جاتا ہے۔ پنساریوں کے ہاں بیل گری کے نام سے
ملتا ہے۔
اولاد نرینہ کے لیئے روحانی عمل
مولانا عبدالخالق قدوسی مرحوم‘ مالک مکتبہ قدوسیہ سے ایک دفعہ اس موضوع
پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ حمل کے 61 سے 67 ویں دن تک اگر میاں
یا بیوی میں سے کوئی ایک روزانہ سورۃ بقرہ اس نیت سے تلاوت کرے‘ تو
اسے اللہ تعالیٰ بیٹا عطا فرماتا ہے۔ میں نے اس کے بعد سینکڑوں لوگوں کو یہ
عمل بتایا۔ الحمدللہ بالکل تیر بہدف ثابت ہوا اور کسی جگہ خطا نہیں گیا۔
Related