برنجاسف

 برنجاسف

images (4) amara02222 مختلف نام :- (عربی) شویلا (سندھی) گومادر (ہندی) گندار  (انگریزی)   

 پہچان :۔  ایک پودا ہے۔ ای دو بالشت سے لے کر گز بھر تک ہوتا ہے۔ باریک چھوٹے پھٹے ہوتے پتے پھول سو ئے پتے ، پھول پتے سوئے کی مانند چتردار نیلے اس بوٹی کی ساق  پر ایک قسم کی چپکنے والی رطوبت لگی ہوتی ہے۔

نوٹ :۔  برنجاسف اور قیصوم ایک ہی نبات کی نر و مادہ دو قسمیں ہیں۔ نر کو قیصوم اور مادہ کو نرنجاسف کہتے ہیں ۔ فرق اس میں اور برنجاسف میں یہ ہے کھ قیصوم بڑی اور بربجاسف چھوٹی قسم ہے۔ قیصوم کی ساق  پر شاخیں نہیں ہوتیں اور برنجاسف کی ساق پر شاخین بہت ہتی ہیں اس کی ساق کے سرے پر ایک چھتر سا ہوتا ہے۔ جو اس کا پھول ہے۔ اس کی خوشبو بھاری اور ناگوار ہوتی ہے۔

  رنگ:۔  پتے سبز ،پھول زرد اور سفیید بعض نیلے

ذائقہ :- تیزی لیے ہوتے تلخ

مزاج :- گرم و خشک ۳

مقدار خوراک :– ۳ماشہ سے۵ ماشہ تک

افعال و استمال :-  مسخن ، محلل اور مفتح مسدد ہونے کی وجہ سے اندرونی اورام میں استعمال کرتے ہیں نیز مُدر بول و حیض(یعنی پیشاب آورحیض کھولنے والا) ہونے کی وجہ سے اس کے جوشاندہ کا پینا یا اس سے نطول وآبزن کرنا احتباس بول احتباس حیض(پیشاب و حیض کو کھولنے) اور ورم رحم کے لیے مفید ہے۔ اس سے عرق کشید کرتے ہیں۔ جو اورام احشا اور تپ بلغمی بشرکت جگر کے لیے بکثرت مستعمل ہے۔

مقام پیدائش  :- کوہ ہمالیہ میں کشمیر سے کمائو تک پائی جاتی ہے۔

 

error: Content is protected !!