حاتم طائ اور اسکی بیٹی کا مقابلہ
عرب کے معروف سخی حاتم طائی کی بیٹیکا نام سفانہ تھا ۔ انہیں صحابیہ ہونے کا بھی شرف حاصل ہے ۔ یہ انتہائی حسین و جمیل اور فصیح
و بلیغ تھیں ۔ سخاوت و کرم میں اپنے باپ کے نقش قدم پر تھیں ۔ ان کے والد حاتم طائی انہیں اونٹ دیتے تو یہ فورا لوگوں میں تقسیم کر
دیتیں ۔ یہ کیفیت دیکھ کر ایک مرتبہ حاتم طائی نے کہا میری پیاری بیٹی ! اگر کسی مال کے پاس دو سخی جمع ہو جائیں تو اسے ختم کر کے ہی
دم لیتے ہیں ۔ میں اپنا مال لوگوں میں بانٹتا ہوں تم اپنا مال روک کر رکھو یا تم بانٹتی رہو اور میں ہاتھ روک لیتا ہوں ۔ سفانہ اس کے جواب
میں کہنے لگیں : واللہ ! میں تو اپنا ہاتھ نہیں روک سکتی ۔ ان کا والد کہنے لگا : اللہ کی قسم ! میں بھی اپنا ہاتھ نہیں روک سکتا ۔ سفانہ کہنے
لگیں : پھر ہمیں ایک ساتھ نہیں رہنا چاہیے ۔ حاتم طائی نے اپنا مال تقسیم کر کے سفانہ کو اس کا حصہ دیا اور دونوں جدا ہو گئے ۔