Home / پھلوں کے خواص / خوبانی قدرت کا عظیم تحفہ

خوبانی قدرت کا عظیم تحفہ

خوبانی قدرت کا عظیم تحفہ 

مختلف نام (عربی) مشمش (فارسی) زرد آلو ( سندھی) زرد آلو (پہاڑی نام) ہاڑی

APRICOT(انگریزی)

پہچان :۔ مشہور پھل ہے

رنگ :۔ زرد

ذائقہ :۔ شیریں

مزاج :- سرد وتر بدرجہ دوم مغز گرم وتر

مقدار خوراک :- ۵ عدد سے دس عدد تک

افعال و استمال :- ملین مسکن ، تشنگی اور نافع امراض غلیانیہ صفرا ہے۔ جملہ اعضائ کو قوت دیتا ہے۔

اس کا نقوع صفرادی اور خونی پتوں سوزش معدہ اور بواسیر کے لیے نافع ہے۔ مادہ کو معتدل القوام کرنا

ہے۔ پیاس خون جوش خون کو تسکین دیتا ہے صفرا کا مسہل ہے مغز خوبانی مبہی اور بادام کی مانند لذیذ

ہوتا ہے۔ درخت خوبانی کے پتے قاتل کرم شکم ہےتازہ خوبانی میں قدرتی شکر، وٹامن اے، سی ، ای

پوٹاشیم، کیلشیم اور فاسفورس موجود ہوتے ہیں۔ خوبانی سے حاصل ہونے والے بادام میں پروٹین اور

چکنائی ہوتی ہے۔ جبکہ خشک خوبانی میں بھی پروٹین، فروٹوز، معدنی نمکیات، چونے، فاسفوس، فولاد

کے ساتھ کچھ مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس بھی ہوتا ہے۔ سرد ملکوں اور عرب ممالک میں سارا سال

خشک خوبانی کا استعمال بہت زیادہ ہے۔

مقام پیدائش:- افغانستان ، بلوچستان ، مغربی ہند اور پاکستان

مزید طبی فائدے

جلدی امراض کا علاج

خون میں حرارت کم کرنے، پھوڑے پھنسیوں سے نجات کے لیے 100 گرام خوبانی، 30 گرام عناب رات

کو 300 ملی لیٹر پانی میں بھگو دیں۔ صبح خوب مل کر چھان لیں اور حسب ضرورت مصری ملا کر نہار

منہ پی لیں۔

پیٹ کے کیڑوں کا علاج

 پچاس گرام خشک خوبانی، سبز چائے نہار منہ استعمال کریں، کچھ دن میں کیڑے خارج ہو جائیں گے۔

بھوک کی کمی کا علاج

 لوگ بھوک کی کمی کی شکایت کرتے ہیں، ان کا معدہ بوجھ محسوس کرتا ہے، پیٹ پھولا رہتا ہے، لہٰذا ان

امراض میں ایک پاؤ خوبانی استعمال کریں اور اس کے ساتھ 20 گرام سونف سبز روزانہ استعمال کریں۔

خوبانی کے دیگر فوائد

– خوبانی جسم میں توانائی پیدا کر تی ہے

– خوبانی کے استعمال سے خون میں حرارت اور حدت پیدا ہوتی ہے

– خوبانی قبض کشا ہوتی ہے اور خوراک کو جلد ہضم کرتی ہے

– خوبانی کا مربہ بنایا جاتا ہے جو مقوی دل، مقوی معدہ اور مقوی جگر ہوتا ہے

– خوبانی کے مغز کے فوائد مغز بادام کے برابر ہوتے ہیں

– خوبانی میں بہترین غذائیت ہوتی ہے۔ جو انسانی جسم کے لیے بہت مفید ہے

–  خوبانی کھا نے سے عمر بڑھتی ہے

خوبانی ڈکا ریں آنے کو روکتی ہے

– خوبانی جوش خون کو فا ئدہ دیتی ہے

– خوبا نی کے درخت کے پتے اگر دو تولہ رگڑ کر پلائے جائیں تو پیٹ کے کیڑے اس سے مر جا تے ہیں

خوبانی سوزش معدہ اور بوا سیر کے لیے مفید ہے

خوبانی جگر کی سختی کو دور کر تی ہے

 خوبانی کھلانے کے بعد گرم پانی شہد ملا کر پلانا قے لاتا ہے اور بخار اتر جاتا ہے

اس کے رس کے چند قطرے کانوں میں ڈالنے سے بہرہ پن دور ہوتا ہے اور کان کے درد سے افا قہ

ہوتا ہے

 نزلہ، زکام ، گلے کی خرا ش اورمنہ کی بد بو دور کرنے کے لیے روزانہ دس دانہ خوبانی ہمراہ گرم

پانی استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔

 سر چکرانے اور صبح اٹھنے کو اگر دل نہ چاہتا ہو تو پندرہ دانے خوبانی ایک پاﺅ دودھ میں رات کو

اُبال کراس میں سونف ایک تولہ ، دانہ بڑی الائچی تین ماشہ ملا کر ابال کر رکھیں اور صبح

نہار منہ استعمال کریں بے حد مفید ہے

یہ انسانی دل کے لیئے انتہائی مفید ہے کیونکہ خوبانی کی یہ خوبی ہے کہ وہ کولیسٹرول کو کم کرتی ہے

اور وزن کم کرتی ہے

چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے خوبانی کا استعمال جلد کے لئے بہت مفید ہے اس کی اسی خوبی

کی بنا پر خوبانی کو بہت سی میک اپ وغیرہ کی پراڈکٹ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے- یہ بہت سی جلدی

بیماریاںبھی ختم کرتی ہے-خوبانی عمر بڑھنے کے ساتھ چہرے پر پیدا ہونے والی جھریاں ختم کرتی

ہیں اور چہرے کو شاداب بناتی ہے

 

 

error: Content is protected !!