خوبصورت بالوں کے لیئے قدرتی ٹوٹکے
Home remedies, امراض جلد اور بالوں کی خشکی
خوبصورت بالوں کے لیئے قدرتی ٹوٹکے
میک اپ چاہے کتنی ہی محنت سے کیا گیا ہو اگر بال چہرے کی مناسبت سے نہ سنوارے جائیں تو ساری محنت بے کا ہے لیکن بالوں
کو سنوارنے کا لطف تب ہی آتا ہے جب وہ ملائم ، چمکدار اور صحت مند ہوں۔
خوبصورت بالوں کے لیئے قدرتی ٹوٹکے
1نسخہ نمبر
اگر آپ چاہتے ہیں کہ بال دھونے کے بعد الگ الگ نظر آئیں تو بالوں کی جڑوں میں دودھ کا ہلکا سا مساج کرنا چاہیے ا سکے بعد نیم گرم
پانی میں لیموں کا رس نچوڑ کر بالوں میں ڈال دیا جائے تو بال جھڑنے بند ہو جائیں گے اور الگ الگ نظر آئیں گے۔ لیموں کے رس میں
پانی ملا کر سر دھوئیں چند دنوں میں خشکی دور ہو جائے گی۔
خوبصورت بالوں کے لیئے قدرتی ٹوٹکے
2نسخہ نمبر
بالوں میں چمک پیدا کرنے کے لئے سرکے کا استعمال بہت مفید ہے۔ سفید سرکہ ہلکے رنگ کے بالوں اور رنگ دار سرکہ سیاہ اور گھنے
بالوں کے لئے بہتر ہے، اگرچہ سرکہ قدرتی اور اصل پھلوں کا بنا ہو۔
خوبصورت بالوں کے لیئے قدرتی ٹوٹکے
3نسخہ نمبر
سیکا کائی اور آملہ کے پانی کے ساتھ دھونے سے بال چکنے اور ملائم ہوتے ہیں۔ اور سفید بال کالے ہونے لگتے ہیں۔ دھونے کے بعد
اگر آپ بالوں پر ناریل کا تیل لگا دیں تو آپ کودوگنا فائدہ ہو گا۔۔
خوبصورت بالوں کے لیئے قدرتی ٹوٹکے
4نسخہ نمبر
ماش کی دال بھگو کر پیس لیں اور اس کا پیسٹ سر پر لگائیں ایک گھنٹے کے بعد سادہ پانی سے سر دھو لیں، یہ بالوں کو لمبا کرنے کے عمل کو
تیزی سے بڑھاتا ہے۔
خوبصورت بالوں کے لیئے قدرتی ٹوٹکے
5نسخہ نمبر
بال مظبوط کرنے کے لئے کدو کو گرائنڈ کر کے عرق نکال لیں اور بالوں پر اس طرح لگائیں کہ تمام بال اس عرق میں تر ہو جائیں، آدھے
گھنٹے تک لگا رہنے دیں،خشک ہو جائے تو دھولیں۔
خوبصورت بالوں کے لیئے قدرتی ٹوٹکے
6نسخہ نمبر
آملہ خشک بارہ گرام پیس کر ایک انڈے کی سفیدی میں اچھی طرح حل کر لیں، چھ ملی لیڑ سرسوں کے تیل کو ایک سو گرام دہی میں
پھینٹ کے انڈے کی سفیدی کا مرکب اس میں شامل کر کے رات کو سوتے وقت بالوں میں لگائیں اور صبح نیم گرم پانی سے سر دھو
لیں، دو ہفتوں میں بہتری نظر آئے گی ۔
خوبصورت بالوں کے لیئے قدرتی ٹوٹکے
7نسخہ نمبر
تازہ آملے کا عرق اور لیموں کا رس ملا کر لگانے سے بال لمبے ہوتے ہیں۔
Related