سیلان الرحم کی وجوہات اور علاج
Female Diseases | امراض زنانہ
Leucorrhoea ( سیلان الرحم (لیکوریا
خواتین کے اعضائے مخصوصہ یعنی اندام نہانی سے سفید رنگت یا پیلےرنگ
کی رطوبت کے بہنے کو سیلان الرحم (لیکوریا) کہتے ہیں۔
اسباب
خون کی کمی ،عام کمزوری،نفساتی جزبات کی زیادتی،کثرت اسقاط،۔ورم اندام
نہانی ،آتشک،سوزاک،غیر اخلاقی سرگرمیاں،اخلاط اربعہ میں سے کسی خلط کا
بگڑ جانا،کثرت مباشرت۔
علامات
اندام نہانی میں خارش ہوتی ہے اس میں سے سفید یا زردی مائل رطوبت خارج
ہوتی ہے،کمر میں درد رہتا ہے،طبیت میں سستی رہتی ہے،جسم کمزور ہوتا
جاتا ہے،چہرے پر چھائیاں نظر آتی ہیں،حمل قرار نہیں پاتا۔
علاج
نسخہ نمر1 کنواری لڑکیوں کےلیےِ
الائچی سبز 20 گرام
صندل سفید 20 گرام
کشتہ صدف 6 گرام
مازو سبز 20 گرام
کشتہ نقرہ 6 گرام
کشتہ بیغہ مرغ 20 گرام
کول ڈوڈے 20 گرام
سنگجراحت 10 گرام
سرد چینی 6 گرام
کوزہ مصری 40 گرام
کشنیز 15 گرام
تمام ادویات کو باریک کر کے چھوٹا چمچ دن میں تین مرتبہ شربت انجبار یا
شربت بزوری کے ساتھ استعمال کریں
پرہیز
تلی اشیاء،کشرت گرم اشیاء،چاول،آلو، گوبھی
نسخہ نمبر2 شادی شدہ عورتوں کے لیے
مائیں 20 گرام
مازو سبز 20 گرام
سپاری تیلیہ 20گرام
کشتہ قلی 10 گرام
کشتہ نقرہ 3 گرام
سنگجراحت 10 گرام
کمر کس 15 گرام
سپاری کاٹھی 20 گرام
موچرس 6 گرام
پھٹکری سفید 20 گرام
کشتہ نقرہ 3 گرام
تمام ادویات کو باریک کر کے چھوٹا چمچ دن میں تین مرتبہ شربت انجبار یا
شربت بزوری کے ساتھ : استعمال کریں
پرہیز
جماع،کشرت گرم اشیاء
3نسخہ نمبر
کلونجی 6 گرام‘ تخم جامن 6 گرام‘ تخم کیکر 6 گرام‘ بلگری6 گرام۔
طریقہ استعمال: ان سب کا سفوف بنا کر آدھا چمچ چائے والا شام کھانے کے 1
گھنٹہ بعد پانی یاں نیم گرم دودھ کے ساتھ بیس دن استعمال کریں۔
لیکوریا اندام نہانی یا ویجائنا کا چمٹنے والا سفید مادہ ہوتا ہے۔ نئی شادی شدہ
خواتین کو کثرت جماع کی وجہ سے بعض اوقات اس کی شکایت ہو جاتی ہے۔
نیم حکیموں کی طرف سے دیواروں پر لکھے اشتہارات سے متاثر ہو کر عموما
خواتین اسے موذی بیماری سمجھ لیتی ہیں اور الٹی سیدھی ادویات استعمال کر
کے مزید پیچیدگی میں پڑ جاتی ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ سیلانِ رحم / لیکوریا قطعآ کوئی ایسی موذی بیماری نہیں ہے۔
بعض احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔
نوٹ۔۔اگر آپ نسخہ نا بنا سکیں۔ تو آپ ہربل جڑی بوٹیاں کے پیج پر رابطہ کر
کے دوا منگوا سکتی ہیں
Related