مرچ سیاہ کے بیش قیمت طبی فوائد
مرچ سیاہ
مختلف نام :- (عربی) فلفل اسود (فارسی) فِلفِل گرد (اُردو) مرچ سیاہ (گجراتی) کالومرچ (سنسکرت) سَروہَت (انگریزی) بلیک BLACK PEPPER پیپر
پہچان
ایک بیل دار نبات کے گول جھری دار پھل ہیں۔
رنگ
سیاہ
ذائقہ
تیز چرپرہ اور سوزندہ
مزاج
گرم ۳ و خشک ۳
مقدار خوراک
تین رتی سے ڈیڑھ ماشہ تک
افعال و استعمال
, محلل اورام وریاح, جاذب رطوبت جالی, مصلح بلغم مقوی حافظہ, مقوی اعصاب, معدہ و جگر, ہے۔ دل کی حرکت کو تیز کرتی ہے۔ دافع ریاح ہے زہر بذریعہ قے نکالتی ,ہے۔ درددنداں رطوبتی امراج دماغی اور سرد امراض میں مفید ہے۔ اس کا ساہ چھلکا اتار دیا جائے یہ سفید مرچ بن جاتی ہے۔ سفید مرچ کوئی جدا چیز نہیں ہے۔ سیاہ مرچ کو پانی میں اتنا عرصہ بھگوتے ہیں اوپر کا چھلکا نرم ہو جائے پھر سیاہ چھلکا کپڑے سے رگڑ کر اتار دیتے ہیں اس کا بھی مزہ کم تیز ہوتا ہے۔
مقام پیدائش
– کوچ بہار ، مالا بار ٹراونکوز ، جنوبی کورگ اور مغربی گھاٹ میں ڈیڑھ ہزار سے پانچ ہزار فٹ کی بلندی تک
آخر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو اچھی اور میٹھی بات بتانا بھی صدقہ ہے۔ تو اگر آپ سمجھتے ہیں
اس نسخہ سے کسی کا بھلا ہو سکتا ہے اس کو شیئر ضرور کریں۔ اور اگر آپ سمجھتے ہیں ہم نے یہ جو
نسخہ جات شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اچھا ہے تو آپ ہماری ویب سائیٹ کو چندہ ضرور دیں
تاکہ ہم اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھ سکیں شکریہ
والسلام۔۔۔ حکیم عمران کمبوہ 03046539899 یہ نمبر وٹس ایپ پر بھی ہے اور
دوسرا نمبر 03216486707 اور یہ نمبر ایمو پر بھی ہے
ikamboh11سکائیپ آئ ڈی
اور کال شام 6 سے رات 10 بجے تک ہی کریں