پاﺅں کے 7 ایسے پوائینٹ جہاں مساج سے حیران کن فوائد
Home remedies
پاﺅں کے 7 ایسے پوائینٹ جہاں مساج سے حیران کن فوائد
ہمارے جسم میں کئی جگہیں ایسی ہیں جنہیں دبا کر آپ حیرت انگیز نتائج
حاصل کرسکتے ہیں۔اسی طرح پاﺅں میں سات ایسے نکات موجود ہیں کہ جنہیں
اگر دبایا جائے تو یہ تمام جسم پر مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔آئیے آپ کو
پاﺅں کے ایسے پوائنٹس کے بارے میں بتاتے ہیں۔ اگر پاﺅں کے انگوٹھے کے
کونوں کودبایا جائے اور اس کا مساج کیا جائے تو یہ ہائپو تھیلمس کے
مریضوں کے لئے بہت اچھا ہے۔ایسے لوگ جنہیں وزن کا مسئلہ درپیش ہوتو
انہیں چاہیے کہ اس جگہ کو دبائیں۔اسے دبانے سے نہ صرف آپ کی بھوک
کنٹرول ہوگی بلکہ آپ کا وزن بھی قدرتی طور پر کم ہوگا۔ اگر انگوٹھے کے
درمیان والی جگہ پر مساج کیا جائے تو اس کاپچوٹری گلینڈز پر اچھا اثر پڑتا
ہے۔اگر آپ اس جگہ کو دبائیں گے تو ہارمونز کے عدم توازن کا مسئلہ ٹھیک
ہوجائے گا۔ اگر انگوٹھے کے نیچے والی جگہ کو دبایا جائے تو یہ تھارائیڈ گلینڈ
کو ٹھیک کرے گا۔تھارائیڈ گلینڈ کی کارکردگی میں بہتری آنے سے آپ کے ذہنی
تناﺅ میں کمی آئے گی۔اگر آپ مسلسل تناﺅ کا شکار ہیں تو اس جگہ کو ضرور
دبائیں۔ پاﺅں کی درمیان والی جگہ کے ساتھ بہت سے رگیں جڑی ہوتی ہیں اور
اگر اس جگہ کو دبایا جائے تو جسم میں ایک سکون آنے کے ساتھ تناﺅ میں کمی
آئے گی۔ اگر آپ جسم میں توانائی کی کمی کا شکار ہیں اور تھکاوٹ کی وجہ
سے اکتا چکے ہیں تو پاﺅں کے درمیان والی جگہ سے تھوڑا نیچے باہر والی
جگہ کو دبائیں اور اپنی کھوئی ہوئی توانائی بحال کرنے کے ساتھ تھکاوٹ سے
بھی نجات حاصل کریں۔ اگر آپ ایڑھیوں کے درمیان والی جگہ کو دبائیں گے
تو یہ جسم سے تمام زہریلے مادوں کو نکالنے میں بہت مدد دے گا۔ایسے افراد
کو تمباکو نوشی کرتے ہیں انہیں اس جگہ دبانے سے کافی سکون ملتا ہے۔
Related
error: Content is protected !!