Home / جڑی بوٹیوں کے خواص / چقندر ایک تحفہ خداوندی

چقندر ایک تحفہ خداوندی

چقندر ایک تحفہ خداوندی

 حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر ہر

جمعہ ایک بوڑھی خاتون چقندر اور جو کی دیگ تیار کرکے لاتی تھیں۔ اس کو خوب گھوٹ کر ہریسے کی

مانند کرلیتیں۔ جمعہ کی نماز پڑھ کر لوگ ان کے پاس جاتے، سلام کرتے اور خوشی خوشی چقندر اور جو

 کا سالن کھاتے تھے۔۔۔۔۔۔۔ بخاری و مسلم

      مختلف نام

 BEET ROO (فارسی) (عربی) سِلق (سندھی) سورن (ہندی) چکندر (انگریزی) بیٹ رُوٹ

 پہچان :۔ شلجم کی مانند مشہور ترکاری ہے۔

 رنگ:- سرخ

 ذائقہ :۔ قدرے شیریں

 مزاج :- گرم تر درجہ اول

افعال و استمال :- مُلین ، محلل اورام ، جالی اور ورم ، اور ریاح کو تحلیل کرتا ہے۔ اس کو تنہایا گوشت

 کے ہمراہ پکاکر کھاتے ہیں کثیر الغذا ہے۔ چقندر اور اس کے پتوں کو جوش دے کر اس سے سردھونا

،سرکی بھوسی دور کرتا ہے۔ اس کے پتوں اور برگ حنا کو پیس کر سر پر لگانے سے بال لمبے اور ملائم

ہو جاتے ہیں کانٹے پر اندر سے بھی گہری سرخ ہی نکلتی ہے۔خواتین کے مخصوص امراض میں اس کا

 استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے۔ چقندر کو بطور سبزی بھی استعمال کیا جاتا ہے روز صبح اٹھ کر ایک

گلاس چقندر کے شربت سے بلڈ پریشر کنٹرول میں آجاتا ہے اور خاص کر ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے

لیے یہ انتہائی مفید ہے۔ اس کے علاوہ یہ دل کے امراض میں بھی فائدہ مند ہے۔حاملہ خواتین میں آئرن کی

کمی کے لیئے چقندر میں بڑی تعداد میں آئرن موجود ہوتا ہے جو ریڈ بلڈ سیلز بنانے میں مددگار ثابت ہوتا

ہے اور اکثر حاملہ خواتین کے اندر ان کی کمی ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ یہ جوائنڈس، فوڈ پوائزننگ اور

 ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کی شدت کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ چقندر کا تیل بنانے کے لیئے

desiherbal.com-چقندر ایک تحفہ خداوندی
desiherbal.com-چقندر ایک تحفہ خداوندی

دو بڑے چقندر لے کر انہیں کاٹ لیجئے گول قتلے کرکے ایک کلو سرسوں کے تیل میں خوب جلائیں جب

قتلے سیاہ ہوجائیں تو اتار کر ٹھنڈا کرکے چھان لیجئے۔ یہ تیل سر میں روزانہ لگائیں اس سے بال مضبوط

اور گھنے ہوں گے۔ چقندر لے کر دھو لیجئے۔ پتوں سمیت ان کا ایک کلو پانی نکالیے اسی طرح ارنڈ کے

پتوں کا پانی آدھ کلو نکال لیجئے اب تلوںکا تیل ڈیڑھ کلو لیجئے اور اس میں یہ پانی ملا کر ہلکی آنچ پر

پکائیں جب پانی خشک ہوجائے تو اتار کر کپڑوں سے چھان کر رکھئے جوڑوں پرمالش کرنے سے ورم

آہستہ آہستہ تحلیل ہوجاتا ہے اور درد کو آرام آتا ہے۔ پسلی کے درد میں بھی اس تیل کی مالش آرام دیتی

ہے۔ کان میں دانہ پھنسی ہو، درد رہتا ہے تو اس تیل کے دو چار قطرے کان میں ڈالنے سے آرام آجاتا ہے

 دن میں تین بار ڈالیے۔ 

آدھا کلو گوشت میں ایک کلو چقندر کاٹ کر نرم پتوں سمیت پکائیے۔ گوشت بھون کر چقندر ڈال دیجئے۔ پک

جانے پر ہرا دھنیا، گرم مصالحہ ڈال دیجئے، توانائی بخش سالن تیار ہے۔

 

error: Content is protected !!