کرنجوہ کے طبعی فوائد
کرنجوہ
مختلف نام:- (عربی) اکتمکت (فارسی) خایہ ابلیس (بنگالی) ناٹا کرنجہ (سندھی) کھربت (پنجابی) میچکہ BONDUCNUT(انگریزی) بونڈک نٹ
پہچان :۔ ایک بیل دار بوٹی ہے اس میں بڑٰ بڑی کاردار پھیلیاں لگتی ہیں جن کے اندر دے ۲ سے ۳ سپاری کے برابر تخم نکلتے ہیں ان کا مغز جڑ کا چھلکا اور پتے دوا مستعمل ہے اس کا جوہر مؤثر ایک ثقیل روغن اور تلخ قلمی جوہر ہے ۔
رنگ :۔ تخم نیلگوں مٹیالہ مغز سفید
ذائقہ :۔ مغز تلخ کسیلا
مزاج :۔ گرم خشک بدرجہ سوم
مقدار خوراک :۔ مغز چار رتی سے ۲ ماشہ جڑ کا چھلکا آدھا ماشہ تا 1 ماشہ
افعال و استمال :- مغز کرنجوہ اور, جڑ کا چھلکا کا سرریاح, قاتل کرم شکم,دافع تپ نوبتی, دافع تشنج, اور محلل اورام, ہے تپ لرزہ کو روکنے کے لیے جڑ کی چھال یا مغز کرنجوہ کو مساوی مقدار مرچ سیاہ کے ہمراہ پانی میں پیس کر پلاتے ہیں دافع تشنج ہونے کی وجہ سے مغز کرنجوہ نصف عدد کو سات عد لونگ کے ہمراہ باریک پیس کر قولنج ریحی مٰں کھلاتے ہیں دو عدد تخم کرنجوہ مع پوست آگ میں جلانے کے بعد ان کا مغز نکال کر کھلانا ضیق النفس میں نافع ہے ایک کر کرنجوہ کا مغز پیس کر گڑ میں ملاکر کھلانے سے کل کیچوے مرے ہوئے تھیلی سمیت دوسرے دن نکل جائیں گے کلانی فوطہ ، ورم خصیہ اور غددی اورام میں مغز کرنجوہ کے باریک سفوف کو انڈی کے تیل کے ہمراہ ملا کر بطور مرہم لگاتےہیں ۔ یا کرنجوہ کے باریک سفوف کو انڈ کےپتوں پرچھڑک کر مقام ماؤف پر باندھتے ہیں۔ مغز کرنجوہ کا سفوف حقہ میں پینا قولنج میں نافع ہے (غیر سمی)
مقام پیدائش :۔ یوپی ، بنگال، ،برما، بمبئ ، جنوبی ہندا اور تمام گرممالک کےساحلی علاقے
اس نسخہ سے کسی کا بھلا ہو سکتا ہے اس کو شیئر ضرور کریں۔ اور اگر آپ سمجھتے ہیں ہم نے یہ جو
نسخہ جات شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اچھا ہے تو آپ ہماری ویب سائیٹ کو ڈونیشن ضرور دیں
تاکہ ہم اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھ سکیں شکریہ