Home / Female Diseases | امراض زنانہ / کمی حیض کا علاج

کمی حیض کا علاج

کمی حیض کا علاج

اگر سردی کی وجہ سے اچانک حیض بند ہوگیا ہو تو گرم ریت کی ٹکور کریں۔

گرم گرم چائے اور گوشت کا شوربہ پلائیں۔

اگر دوا کی ضرورت ہو تو درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔(یاد رہے کہ غذا کی

پابندی کے بنا کوئی بھی دوا فائدہ نہ دے گی۔ )

مصبر 10 گرام

ہیرا کسیس  10گرام

زعفران  5گرام

ترکیب تیاری: سب سے پہلے زعفران پیس لیں پھر ہیرا کسیس اور مصبر پیس

کر ملا لیں پانی کی مدد سے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ یا درمیانے سائز

کے کیپسول بھر لیں۔ 

حیض آنے کے دنوں سے ہفتہ قبل لونگ دارچینی کے قہوہ کے ساتھ دن میں

تین بار استعمال کریں۔ اوپر دی گئی ہدایات کے مطابق غذائیں استعمال کرائیں۔

اللہ شفا دے گا۔

چند دنوں کے اندر اندر حیض کھل کر آنے لگے گا۔ اگر خون کی کمی ہوگی تو

پہلے ماہ خون نہیں آئے گا۔ دوسرے ماہ تکلیف سے تھوڑا سا آئے گا۔ اور

تیسرے ماہ بالکل صحیح مقدار میں آئے گا۔

اہم بات۔۔۔ اس نسخہ میں مصبر شامل ہے جو ہلکا سا جلاب آور بھی ہے۔ اگر

دست والی کیفیت ہوجائے تو دو دن دوا بند کرکے پھر دن میں دو بار استعمال

کریں

error: Content is protected !!