PARSLY اجمُود
مختلف نام:۔
فارسی)کرفس (عربی) بزرا لکرفس (سندھی) دلجان (بنگالی) ران دھونی (مرھٹی) اجمود اودا(سنسکرت) میوری)
پھچان
انیسوں کے مشابہ ایک باریک بیج ھے بعض کے نزدیک اجمود کرفس کے علاوہ ھے کیونکہ اجمود کادانہ کرفس سے دگنا ہوتا ہے۔ جڑ اور تخم مستعمل ہے۔
رنگ:- زرد سبزی مائ
ذائقہ:- تیز اور چرپرا اور قدرے خوشبو دار
مزاج :۔ مزاج اور خشک دوسرے درجے میں
مقدار خوراک :- تخم کرفس ۳ سے ۵ ماشہ بیج کرفس ۵ماشہ سے ۷ ماشہ تک
افعال و استمال :- کا سر ریاح ، مشتہی ، مفتت حصا ۃ ، معرق ، سدہ کو کھولتی ھے اور بول وحیض ہے۔ کھانسی تپ بلغمی عرق النسائ نقرس دردپشت ، درد پھلو اوراکثر بلغمی اور سر د بیماریوں کو مفید ھے۔ اطبائے یونانی کرفس کو احتباس بول وحیض اور گر دہ مثانہ کی پتھری کو خارج کرنے کے لیے بکثرت استعمال کر تے ھیں۔ یورپ اور امریکہ میں اس کے پتے بطور سبز ترکاری کھائے جاتے ہیں۔
مصلح:- انیسوں مصطگی ، بدل اجوائن خراسانی
مقام پیدائش :- یہ پودا ھندوستان اور پاکسنان میں قریبا ہر جگہ مل جا تاہے۔ خصوصا پنجاب کے پہاڑوں میں بکثرت پیدا ہوتا ھے ۔ اجوائن کی طرح اس کی بھی کاشت ہوتی ہے۔