Home / Home remedies / انڈا مرغی

انڈا مرغی

  انڈا مرغی  

       مختلف نام:۔   

 EGG (عربی)  بیضہ ماکیاں (فارسی) تخم مرغ (سندھی ) آنو (انگریزی) ایگ

پہچان :۔   مشہور عام چیز ہے ۔ اس کی زردی کے جو ہر کو لیسی تھین کہتے ہیں۔ دیکھو علم لا دویہ ڈاکٹری ایک معمولی پاکستانی مرغی سال بھر

میں ساٹھ سے اسی تک انڈے دیتی ہے۔ جب کہ ولایتی سفید لیگ ہارن اور سرخ رڈر ولڈ مرغیاں ہر سال ۱۲۰ سے لے کر ۱۵۰ تک

انڈے دیتی ہے۔ ان دونوں نسلوں کی مرغیاں لانڈھی (کراچی) کے مرغی خانہ سے مل سکتی ہیں۔  باسی انڈوں کی نسبت تازہ انڈے

ہمیشہ بھاری ہوتے ہیں پائو بھر پانی میں نصف چھٹانک نمک حل کرکے اس میں ایک ایک انڈے کو ڈال کر دیکھیں اگر انڈا ڈوب

جائے تو وہ اچھا ہے ۔ اور اگر تیرنے لگے تو وہ خراب ہے۔

رنگ :۔   سفید

ذائقہ :۔ پھیکا قدرے شور

مقدر خوراک :-  ۲تا چار عدد

مزاج:- زردی مرکب القوی مائل بہ گرمی اور سفیدی سر د وتر درجہ ۲ چھلکا سر د ۲ خشک ۲

افعال و استمال :-  نیم بریاں ، صالح الکیموس کثیر الغذا اور قلیل الفضول ہے۔ اس سے خون زیادہ پیدا ہوتا ہے ۔ دل ، دماغ ، بدن اور باہ کو

قوت بخشتا ہے ۔ کمزور مریضوں کے لیے عمدہ غذا ہے۔ اس کی زردی کا روغن بال  جلد نکالتا ہے۔اس کے چھلکے کا کستتہ بنا کر جریان

الرح؛م اور ذیابطس وغیرہ میں کھلاتے ہیں۔ جب بچوں کو قے دوست آتے ہیں اور کوئی غذا ہضم نہیں ہوتی تو ایلبیومن واٹر پلایا جاتا ہے

یہ ایک انڈے کی سفیدی کو پائو بھر پانی میں پھنیٹ کر اس میں بقدر ذائقہ کھانڈ ملاکرتیار کیا جاتا ، حلوہ بیضہ مر غ اس کا مشہور مرکب ہے۔

error: Content is protected !!