معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج
گرمی کے روزوں میں پیاس کی زیادتی کو ختم کرتا ہے خاص طور پر افطاری کےبعد جو گھبراہٹ
ہوتی ہے اس کے استعمال کرنے سے اس کو فوراً افاقہ ہوتا ہے۔ اگر صبح سحری
کے بعداس کو کھالیا جائے تو سارا دن پیاس بھوک شدت حدت اور نڈھالی سے روزے
دار بچا رہتا ہے۔یہ دوا ہر موسم میں مفیدہے۔ یہ صرف موسم گرما کیلئےمیں ہی نہیں جتنا فائدہ موسم
گرما میں دیتی ہے اتنا ہی فائدہ موسم سرما میں دیتی ہے
معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج کے نسخہ کے اجزاء
چینی باریک 100 گرام پسی ہوئی‘ میٹھا سوڈا 20 گراماور ست پودینہ 3گرام
معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج کے نسخہ کی ترکیب تیاری
چینی اور میٹھا سوڈا آپس میں ملائیں اور پھر ست پودینہ اس میں ملا کر خوب رگڑیں اتنا
کہ چینی میٹھا سوڈا اور ست پودینہ آپس میں یکجان ہوجائیں۔ کسی ہوا بند ڈبے میں بوتل میں محفوظ
رکھیں۔ زیادہ مقدار میں نہ بنائیں نمی کے موسم میں جم جاتا ہے۔
معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج کے نسخہ کا طریقہ استعمال
آدھا چمچ کھانے کے بعد دن میں تین دفعہ بھی لے سکتے ہیں اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو بار بار بھی
لےسکتے ہیں۔