سوزاک اسباب علاج

 (Gonorrhea)    :    سوزاک اسباب علاج

: اس مرض میں پیشاب کی نالی زخمی ہوجاتی ہے اور ریشہ پڑجاتا ہے۔ ماؤف مقام پر زخم ہونے کی

وجہ سے شدید درد اور جلن ہوتی ہے۔ مرض کی شدت کے باعث نالی تنگ ہو جاتی ہے اور پیشاب

کرتے وقت ناقابل برداشت درد ہوتی ہے۔

اسباب

یہ مرض اسلامی احکامات سے روگردانی کے باعث ہوتا ہے۔ دوران حیض جماع کرنے سے۔ کثرت

سے مقوی باہ ادویات لینے سے، لونڈے بازی سے، کثرت سے مشت زنی کرنے سے، لیکوریا کا اثر

منتقل ہونے سے، بازاری عورتوں سے تعلق رکھنے سے، شراب پینے سے، گردے اور مثانے کی پتھری

کی وجہ سے، مادے کے اخراج کو زبردستی روکنے سے۔

علامات

مرض لگنے کے تین یا چار دن اور اکثر ایک ہفتے کے دوران پیشاب کی نالی میں سخت جلن اور درد

ہونے لگتا ہے۔ پیشاب کے اخراج کے ساتھ بعض اوقات خون ملی پیپ کا اخراج ہوتا ہے۔ یہ

شدت روز بروز بڑھتی چلی جاتی ہے۔ پیب گاڑھی ہوجاتی ہے اور مریض درد سے لاچار ہوجاتا ہے۔

نالی کی شدید جلن کی وجہ سے کپڑے کا چھوجانا بھی ناقابل برداشت ہوتا ہے۔ مریض ٹانگیں پھیلا کر

چلنے پر مجبور ہوجاتا ہے اگر اس مرض کا تادیر علاج نہ کیا جائے اور غفلت کی جائے تو سوزاک کا

زہر پورے بدن میں پھیل جاتا ہے اور پورے وجود پر پھنسی پھوڑے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں اور

اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت بھی اکثر اوقات ختم ہوجاتی ہے۔

علاج

اکسیر سوزاک

ھوالشافی

دانہ الائچی کلاں، ست بیروزہ، کباب چینی، طباشیر اصلی، کبود ہر ایک تولہ تولہ، کوزہ مصری اور روغن

صندل ہر ایک چار تولہ

ترکیب تیاری:تمام ادویات باریک پیس کر روغن صندل میں اچھی طرح سے چرب کرکے سنبھال

لیں۔

مقدار خوراک: ایک چھوٹا چمچ صبح شام ابلے ہوئے دودھ کو ٹھنڈا کرکے استعمال کریں۔

پرہیز: گرم ترش اشیاء اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں۔

error: Content is protected !!