Home / جڑی بوٹیوں کے خواص / Acmella oleracea : ایکمیلا

Acmella oleracea : ایکمیلا

برازیل کی جادوئ بوٹی

Acmella oleracea             :     ایکمیلا

ایکمیلا کا پودا زیادہ تر برازیل کے شمال میں پایا جاتا ہے۔ لیکن  یہ جنوب مشرقی ایشیا کے کئی علاقوں میں  بھی ملتا ہے، جہاں اکثرجگہوں پر یہ دانت درد

کی بوٹی کے نام سے مشہور ہے۔ دانت درد کے علاوہ اسے بدہضمی ، گلے کی خرابی اور نزلے کیعلاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پودے  پر

پیلے رنگ کے خوش نما پھول لگتے ہیں۔ اس کے پتوں کی ایک مخصوص اور تیز خوشگوار مہک  ہوتی ہے جس کی وجہ سے اسے سلاد میں بھی استعمال

کیا جاتا ہے۔ ایکمیلا کے پتوں کو مرچوں  اور لہسن کے ساتھ پیسنے سے مزیدار چٹنی بنتی ہے۔ جنوبی ایشیا کے کئی علاقوں میں اس کے پتے مصالحے

کے طورپر کھانوں میں ڈالے جاتے ہیں۔ آسام کے قبائلی علاقوں میں چکن کی ایک مخصوص ڈش ایکمیلا کے پتوں کے ساتھ تیار کی جاتی ہے۔  بھارتی

قبائلی علاقے بودو لینڈ میں نزلے اور کھانسی کے علاج کے لیے  اس بوٹی  کو ابال کرپینے کا رواج عام ہے۔ وکی پیڈیا کے مطابق ایکمیلا کے پتوں کا ذائقہ

بہت تیز ہوتا ہے، جو زبان پر سنساہٹ کا احساس پیداکرتا ہے اور اسے زیادہ دیر منہ میں رکھنے سے زبان سن ہوجاتی ہے۔  اس کا رس گلے میں ٹھنڈک

کااحساس دلاتا ہے جس سے گلے کی سوزش میں افاقہ ہوتا ہے۔ جنوبی ایشیا کے کئی علاقوں میں اس کی کونپلیں بیڑے اورچوسنے والے تمباکو کی گولیوں

میں استعمال کی جاتی ہیں۔ اگرچہ دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے قدیم قبائل صدیوں سے ایکمیلا اولریسی کو مختلف بیماریوں کے علاج اور اپنے کھانوں

کو خوش ذائقہ بنانے کے لیے استعمال کررہے ہیں لیکن ماہرین پر یہ انکشاف اتفاقیہ ہوا کہ اس پودے میں  دانتوں کو سن کرنے والے انجکشن کا متبادل

بننے کی خاصیت موجود ہے۔

Benefits of Acmella oleracea

 extract of the plant has been tested against various yeasts and bacteria and was essentially inactive.It has been shown to have a strong diuretic action in rats

As a bush plant used for treating toothache, the analgesic effect of the Spilanthes plant has been attributed to the presence of constituents containing an N-isobutylamide moiety, such as spilanthol, a substance that has been found to be an effective sialogogue, an agent that promotes salivation Spilanthol is absorbed trans-dermally and through the buccal mucosa.] Spilanthol may activate TRPA1, a specific transient receptor potential (TRP) ion channel in the oral cavity In addition to capsaicin, allyl isothiocyanate, and cinnamaldehyde, spilanthol is also reported to affect the catecholamine nerve pathways present in the oral cavity that promote the production of saliva which is responsible for its ability to induce a mouth-watering sensation when used as a flavor (and associated with the tingling or pungent flavoring sensation in some individuals).

error: Content is protected !!