Home / جڑی بوٹیوں کے خواص / ALMOND BITTER :بادام کڑوا

ALMOND BITTER :بادام کڑوا

  ALMOND BITTER  :   بادام کڑوا

  مختلف نام :- (عربی)  لوزاالمر (فارسی) بادام تلخ (سندھی) کڑا بادام (بنگلہ ) ٹیتو کاٹھ بادام (لاطینی ) ٹکٹا بادام ALMOND BITTER (لاطینی) ایمگڈلا امارا (انگریزی )

پہچان :۔  مشہور عام میوہ ہے۔ کڑوا بادام شکل میں شیریں بادم کے مشابہ ہوتا ہے۔ لیکن یہ اسکی نسبت کسی قدر چھوٹا اور چوڑا ہوتاہے۔

رنگ  :۔ باہر سے سفید سرخی مائل مغز سفید

ذائقہ :۔ تلخ اور ناگوار  

مزاج :-گرم درجہ ۳ خشک درجہ ۲  

مقدار خوراک :- اندرونی طورپر ہر گز استعمال نہ  کریں  

افعال و استمال :- جالی اور محلل ہے۔ زیادہ تر چہرے کے رنگ کو نکھارنے اور جھائیں دور کرنے کے لیے ضمادا استعمال کرتے ہیں درد کان ، کان بجنا اور گرم گوش کے لیے بطور قطور مفید ہے۔ اندرونی طور پر ہر گز استعمال نہ کریں ۔ اس کا فززجہ مدر حیض ہے۔ جوئوں کو مارنے کے لیے اسے سر پر لگاتے ہیں ۔ تلخ باداموں میں ر سک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ جکو زہر قاتل ہے۔

 

error: Content is protected !!