ALOES : اَیلوا۔۔۔۔ مُصبر
مختلف نام:۔
(پنجابی) مُصبر (عربی) صبِر (مرہٹٰی) کالا بول (گجراتی) ایلیو(بنگالی) گھرت کماری مصبر (ہندی) ایلوا
(سنسکرت) اے لیکہ (سندھی) ایریو (فارسی) صبر (انگریزی) ایلوز
پہچان :۔ ایک قسم کاعصارہ ہے۔ نبات گھیکورا کے پتوں کو جڑ کے قریب آڑے پن میں کاٹنے سے جو رس نکلتا ہے اسے خشک کرلیتے ہیں۔ اس کا درخت کئی قسم کا ہوتا ہے۔ جو ایلوا جزیرہ سقوطرہ اور زنجبار سے آتا ہے۔ وہ صبر سقوطری کہلاتا ہے۔ اور جو جزائر غرب الہند کی پیدوار ہے۔ اس کو صبر بربری کہتے ہیں۔ یونانی اطبائ صبرسقوطری کو ترجیح دیتے ہیں۔ کیونکہ اس کی بو ایسی ناگوار نہیں ہوتی جیسی کہ صبِر بربری کی ہوتی ہے اس کے رنگ بوُ ، مزہ وغیرہ سے اس کی شناخت ہوتی ہے۔ اس کی تلخ جو ہر جس کو ایلوا این (صبرین) کہتے ہیں ہوتا ہے۔ ۔
رنگ :۔ قریبا سیاہ ، اس کی ڈلیاں چکنی اور شیشہ کی مانند شفاف ہوتی ہیں صبر سقوطری کا سفوف سرخی مائل بھورے رنگ کا ہوتا ہے۔ جب کہ صبر بربری کا سفوف گہرا سبزی مائل زرد رنگ کا بنتا ہے۔
ذائقہ :۔ سخت کڑوا اور جی متلانے والا
مزاج :-گرم خشک بدرجہ دوم مرکب القویٰ
مقدار خوراک :- ایک سے چاررتی
مصلح :- کتیرا و گل سُرخ بدل تر بد
افعال و استمال :- ملین ، مسہل ، مقوی معدہ جگر قاتل کرم مدر حیض ہے۔ریاح کو تحیل کرتا ہے۔ اور سدہ کھولتا ہے۔ اشق رسوت قاقیا ، سرکہ اور افیون میں حل کر استعمال کرنا ورم طحال کو نافع ہے۔ مسہل قوی ہے ہر غلط کا اور معدہ کو اخلاطِ فاسدہ سے پاک کرتا ہے بصارت کو تقویت دیتا ہے چرنوں کے لیے پانی یا روغن میں ملاکر مَقعَد میں لگاتے ہیں۔ حب ایارج ، حب شبیار جب صبر ، حب تنکار اس کے مشہور مرکبات ہیں (غیرسمی)
مقام پیدائش :- پودا نیپال سےلے کر چاٹگام (مشرقی پاکستان) کی نشیب زمینوں میں پایا جاتا ہے۔ اور دکن کے جنوب میں بھی ملتا ہے۔