Home / جڑی بوٹیوں کے خواص / ARTOCARPUS LAKOOCHA : بڑھل

ARTOCARPUS LAKOOCHA : بڑھل

ARTOCARPUS LAKOOCHA :   بڑھل 

مختلف نام :- (مرہٹی) وٹار (بنگالی) پانیالہ (گجراتی) لکوچ (انگریزی) 

پہچان  مشہور عام درخت ہے جس میں ناشپاتی کے برابر بیڈول پھل لگتے ہیں۔ یہ پھل کہیں سے لچکے ہوئے اور کہیں سے ابھرے ہوئے ہوتے ہیں پتے مانند بادام کے پتوں کے ، بہت بڑا درخت ہے۔

  رنگ:۔ گودا سرخ اور سفید پھل خام سبز لیکن پکنے پر سرخی مائل زرد پھول زرد

 ذائقہ :۔ شیریں ، ترشی مائل 

مزاج:۔ کچا سرد وتر بدرجہ دوم پکا گرم و نز

مقدارخوراک: چھ ماشہ

افعال و استمال :-   خام ثقیل ہے۔ نفجخ پیدا کرتا ہے۔ بلغم کو بڑھاتا ہے۔ مگر دافع صفرا ہے۔ پختہ مقوی دل و دماغ ہے۔ بچوں کے لیے بیج بطور ملین بہت موافق ہے۔ بشرطیکہ دائی کے دودھ میں گھس کر استعمال کریں اس کے پھل کا اچار بھی ڈالا جاتا ہے۔

مقام پیدائش  :-دہلی اور یُوپی کے باغات اور ضلع ہو شیار پور (مشرقی پنجاب) میں چنت پورنی دیوی کے تیرتھ پر بہت ملتا ہے۔

 

error: Content is protected !!