Home / امراض اور انکا علاج / جوڑوں کا درد- کمر درد - یورک ایسڈ / back pain،and cure کمر درد کے اسباب و علاج

back pain،and cure کمر درد کے اسباب و علاج

 

back pain،and cure کمر درد کے اسباب و علاج

ہڈیوں کے عارضے کی وجہ سے کمر درد کی خواتین مریض عام دیکھنے میں آتی ہیں۔ اس کی مختلف وجوہات ہیں جیسے یہ درد وزن اٹھانے یا جھکنے پر ہوتا ہے جس کی بالعموم ناف ٹلنا کہا جاتا ہے۔ جسمانی وضع قطع بالخصوص موٹاپے کی بناپر کمر درد۔ مہروں، کمر یا پشت کے باہر متصل مہروں میں پیدائشی نقص، پشت کے عضلات کی سوزش کی بنا پر کمر درد۔ مہروں کا کھسک جانایا حرام مغز کا دب جانا۔ بعض اوقات یہ درد زیادہ آرام یا ورزش کرنے سے بھی ہو جاتا ہے۔ کمر کے نچلے حصے کا سوتے وقت چت لیٹنے یا کروٹ لینے پر بھی شروع ہو جاتا ہے۔ درد گردہ کی وجہ سے بھی پشت کے ایک طرف درد چھڑ جاتا ہے اسی طرح قبض، کسی ہیباری یا کینسر کی وجہ سے بھی کمر کے نچلے حصے میں درد رہتا ہے۔ نفسیاتی دباؤ سے بھی کمر درد اٹھتا ہے۔ کمر کا نچلا حصہ ہمارے جسم کا بوجھ سنبھالے ہوئے ہے۔ کمر کو موڑتے، گھماتے، جھکتے وقت اسی حصے کوحرکت کرنا ہوتی ہے۔ دوران حمل مریضہ کو کھچاؤ، اعصابی تنائی سے واسطہ پڑتا ہے۔ یہ کھچاؤ خواتین میں کمر درد کی سب سے عام قسم ہے۔ ایسی حالت میں کمر پر زیادہ بوجھ لادنے، کمر کو جھٹکالگنے کی صورت میں درد شدت اختیار کر سکتا ہے۔

انسان بچپن میں کھلونے پکڑے بیٹھا ہوا ہوتا ہے جوانی میں دل اور بڑھاپے میں کمر ۔ کمر کا درد عام ہوتا جا رہا ہے ہر گھر کا کم از کم ایک فرد تو اس کا شکار نظر آتا ہے ۔ زیادہ تر خواتین اس مرض کا شکار ہوتی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین کی کمزوری باربار حمل ہونا ، جھک کے بیٹھے رہنا ، جھک کر جھاڑو صفائی کرنا ، بھاری وزن اٹھانا وغیرہ ۔ اسی وجہ سے کمر درد خواتین میں زیادہ دیکھنے میں آتا ہے ۔ مردوں میں اس کی شکایت زیادہ تر ادھیڑ عمرمیں اور بوڑھوں کو ہوتی ہے لیکن تمام عمر کی خواتین اس درد کا شکار ہوتی ہیں چاہے وہ جوان ہوں ، ادھیڑ عمر یا بوڑ ھی ہوں ۔

back pain،and cure کمر درد کے اسباب و علاج

وجوہات

درد کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں 

 جوڑوں کی تکلیف ہو تو مریض کو کمر درد کی شکایت بھی ہوتی ہے اور مریض ہلکا بخار اور کھانسی بھی ہو جاتی ہے دوسرے شدید قبض کی وجہ سے بھی کمر میں درد رہتا ہے حمل رسولی اور خواتین کے خاص امراض میں بھی کمر درد ہوتا ہے اس کے علاوہ وزن کی کمی ، شکم میں درد کیلشیم اور خون کی کمی اور بھوک نہ لگنے سے کمر درد ہو سکتا ہے ۔

عام وجوہات گھٹنوں یا کمر کے سہارے کے بغیر بیٹھنا ، آگے کو جھک کر بیٹھنا ، اونچی ایڑی والے جوتوں کا استعمال کرنا ، بھاری وزن اٹھانا خاص طور پر ایک ہاتھ سے وزن اٹھانا ، غلط طریقے سے ورزش کرنا ڈھیلی چارپائی یا خراب فوم کے گدوں پر سونے سے بھی کمر درد ہوتا ہے ۔

back pain،and cure کمر درد کے اسباب و علاج

احتیاط

ایک ہی پوزیشن مین گھٹنوں پر بیٹھنے سے بچیں کمر کے پیچھے کوئی سہارا استعمال کریں دیوار یا تکیہ کا سہارا لیں ۔ سیدھی پشت والی کرسیوں کی بجائے خم دار پشت والی کرسیاں استعمال کریں براہ راست جھک کر زمین سے کوئی چیز نہ اٹھائیں ۔ پہلے بیٹھں پھر اٹھائیں ۔ اکیلے بھاری وزن نہ اٹھائیں ۔ جس ورزش سے کمر میں درد ہو سکتا ہو وہ نہ کریں ۔ فرش پر سوئیں یا بستر پر تختہ رکھ کر سوئیں ۔ جو خواتین ڈائیٹنگ کرتی ہیں وہ کیشیم استعمال کریں ایک گلاس دودھ روزانہ کافی ہے ۔

ورزش

آپ بہت سادہ اور سہل ورزشوں کے ذریعے اپنی کمر کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور کمر درد سے نجات پا سکتے ہیں ۔ یہ ورزشیں آپ صبح نیند سے بیدار ہونے کے بعد صرف چند منٹ میں مکمل کر سکتے ہیں ۔ فرش پر لیٹ جائیں ، گھٹنوں کو خم کر دیں لیکن اس طرح کے آپ کے پیروں کے تلوے مکمل طور پر فرش پر ہوں ۔ اب اپنی کمر کو آہستگی سے دبائیں کہ یہ فرش کو چھونے لگے اس طرح آپ کے پیٹ کے مسلز میں سختی پیدا ہوگی ۔

پیٹ کے بل لیٹ جائیں ، آپ کا چہرہ فرش کی طرف ہونا چاہئے ۔ اب اپنے پیروں کو ایک ساتھ اس طرح دبائیے کہ آپ کے پنجے باہر کو نکلے ہوں ۔ اب اپنے پیٹ کے درمیان والے حصے کو فرش پر دبائیے اس طرح آپ کے لہوں میں بھی سختی پیدا ہوگی ۔

اپنے ہاتھوں اور گھٹنوں کے بل فرش پر بلی کی طرح پوزیشن اختیار کر لیجئے ۔ ہتھیلیاں فرش پر اور پیر باہر کو ۔ اب پیٹ کے عضلات میں سختی پیدا کر لیں اور اپنے سر کو نیچے کی طرف جھکا لیں حتیٰ کہ تھوڑی آپ کے سینے کو چھونے لگے ۔پیٹ کے بل فرش پر لیٹ جائیں آپ کا چہرہ فرش کو چھو رہا ہو ۔ گھٹنے کے ساتھ ساتھ جڑے ہوں ۔ اپنے بازوئوں کو جسم کے اوپر کے دھڑکے ساتھ اس طرح سے رکھیں کہ ہتھیلیاں اوپر کی طرف ہوں اور کہنیاں نچلی پسلیوں کو چھو رہی ہوں ۔ اب اپنی کہنیوں کو اٹھائے بغیر اپنے سر کو ممکن حد تک اوپر اٹھائیے لیکن یہ کام آہستگی سے کریں ۔ جب آپ ان ورزشوں کی اچھی طرح پریکٹس کر لیں تو اس کی بعد درج ذیل ورزش انجام دیں ۔

 کمر کے بل لیٹ جائیں ٹانگوں کو گھٹنوں سے بل دیں اور پائوں فرش پر رکھیں اس پوزیشن میں اپنے کندھوں کو اٹھا لیں اور آگے کی طرف جھکتے ہوئے گھٹنے پر اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیاں لگادیں ایسا دس مرتبہ کریں ۔

back pain،and cure کمر درد کے اسباب و علاج

نسخہ جات

نسخہ نمبر1 

جوڑوں کے درد کی بناء پر کمر میں درد رہتا ہو تو کھانے کے دو چمچے گھیگو ارکا گودا صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے قبل استعمال کریں اس کے علاوہ گھیگوار کا حلوہ بھی بنایا جاتا ہے جس کے فوائد بے شمار ہیں ۔ اس کے حلوے کی ترکیب یہ ہے کہ گھیگوار کا گودا آدھا پائو کی مقدار میں لیں ۔ ایک پاو اصلی گھی میں اس گودے کو نرم آنچ پر بھون لیں آدھا کلو چینی کا قوام علیحدہ رتیار کر لیں چھوٹی الائچی بڑی الائچی ، مصطگی رومی، گل سرخ اور طباشیر کبود ہر ایک دس دس گرام اور سبز کشمش ، پستہ ، اخروٹ کا مغز کھوپرا، بادام اور سورنجان شیریں بوزیدان ہر ایک بیس بیس گرام لے کر باریک پیس لیں اب یہ پائوڈر قوام اور بھنے ہوئے گھیگوار کو یکجان کر لیں حلوہ تیار ہے بیس بیس گرام صبح وشام دودھ کے ساتھ استعمال کریں ۔

2نسخہ نمبر

موصلی سفید ، فلفل دراز ، اجوائن دیسی، پیلا مول دس دس گرام کی مقدار میں لیں اور میدہ لکڑی رنجیل آسگندنا گوری بیس بیس کی مقدار میں اس کے ساتھ ساتھ دیسی شکر حسب ذائقہ ملا لیں اب ان اشیاء کو باریک پیس لیں اب ان کی گولیاںبنا لیں دو دود گولیاں صبح و شام آدھے کپ سونف کے عرق کے ساتھ استعمال کریں ۔ یہ نسخہ کسی بھی وجہ سے ہونے والے کمر درد کے لئے مفید ہے 

3نسخہ نمبر

 یہ نسخہ بہت آسانی سے تیار کیا جاسکتا ہے اور خواتین و مردوں کے مخصوص امراض کے لئے بہترین ہے پیپل کے تنے سے نکلنے والی گوند لے لیں اور دس گرام کی مقدار کو باریک کر کے کپڑے کی پاٹلی میں باندھ کر آدھا کلو دودھ میں ڈال دیں دودھ خوب اچھی طرح پکائیں پھر پوٹلی کو نکال کر پھینک دیں اب اس دودھ میں شکر ملا کر پی جائیں صبح و شام تین دن تک پینے سے انشاء اللہ کسی بھی مرض یا کمزوری کی وجہ سے کمر میں رہتا ہو اسے آرام آرام آجائے گا ۔

4نسخہ نمبر

کمر کا درد اگر اعصابی جسمانی کمزوری کی وجہ سے رہتا ہو تو یہ نسخہ استعمال کر کے دیکھئے ۔ یہ نہ صرف کمر کے درد کے لئے مفید ہے بلکہ یہ مقوی دماغ و بدن بھی ہے ۔ حافظہ کو تیز کرتا ہے اور نسیان کو دور کرتا ہے ۔ جسمانی کمزوری دور کرتا ہے اور دماغی محنت کرنے الوں کے لئے ایک بیش بہا نعمت ہے ۔

5نسخہ نمبر

ایک پائو چھوارے لے کر اس کی گٹھلی نکال لیں ایک پائو بھنے ہوئے چنے کا آٹا اور گندم کا نشاستہ بھی ایک پائو چلغوزہ ، بادام اور پستہ 50 گرام ، شکر اور گھی آدھا آدھا کلو ، دودھ دو لیٹر ۔ دودھ میں چھوارے کو اچھی طرح پکا لیں پسا ہوا چھوارا اسی دودھ میں دو بارہ ڈال دیں اب اس قدر پکائیں گاڑھا ہو کر کھوئے میں تبدیل ہو جائے اس کے بعد گھی کو کسی علیحدہ برتن میں گرم کر لیں جب یہ سرخی مائل ہونے لگے تو بھنے ہوئے چنے کا آٹا چھوارے اور دودھ کا کھویا ڈال کر اچھی طرح بھونیں جب خوشبو آنے لگے تو لکڑی کا چمچہ چلاتے رہیں جب گھی علیحدہ ہونے لگے تو تینوں میوے ہلکا کوٹ کر ڈال دیں اب کسی شیشے کے مرتبان میں محفوظ کر لیں دو چائے کے چمچ نہار منہ کھائیں یہ نسخہ مردوں اور عورتوں کے لئے مخصوص امراض کی بناء پر پیدا ہونے والی کمزوری کو بھی دور کر سکتا ہے استعمال کرکے دیکھئے آپ اسے مفید ہی پائیں گے

back pain،and cure کمر درد کے اسباب و علاج

مفید ٹوٹکے

 لہسن کے دو یا تین جو چھیل کر صبح نہار منہ استعمال کرنے سے کمر درد کو افاقہ ہوتا ہے۔ اس کا تیل نکال کر کمر پر ملنے سے فوری آرام آتا ہے۔

لیموں کا استعمال بھی خواتین کو کمر درد سے نجات دلاتا ہے۔ 

چند دن تک آلو کھانے سے کمر کے نچلے حصے کا درد دور ہوتا ہے۔ 

 اگرچہ یہ مہنگا علاج ہے مگر ہے انتہائی موثر۔ مچھلی کا تیل پینے سے کمر کے نچلے حصے، جوڑوں اور کلائیوں کے درد سے یقینی چھٹکارا ہوتا ہے۔

میٹھا سوڈا اور خوردنی نمک کا پیسٹ بنا کر کمر پر ملنے سے کمر درد فوری دور ہو جاتا ہے۔

سخت بستر یا فرش پر سونا بھی مفید ہے۔ پیٹ کے بل لیٹنے سے احتراز کریں۔

عارضی آرام کیلئے گرم پانی یا روشنی کے لیمپ سے ٹکور کریں۔

گرم دودھ میں میٹھا سوڈا اور نمک ملا کر پینا بھی فوری آرام دیتا ہے۔

 مہرہ کھسک جانے سے ہونے والے درد سے نجات کیلئے سورنجاں (شیریں) بہترین علاج ہے۔

فلفل دراز یا مگھاں پیس کر درد والی جگہ لگائیں، اگرچہ اس سے وقتی طور پر جلن سی پید ہو گی مگر وہی جلن آپ کیلئے مفید ہے۔

ہینگ معمولی قسم کے درد کمر کا بہترین علاج ہے۔

ادرک کا حلوہ استعمال کرنے سے ریاحی کمر درد دور ہو جاتا ہے۔

ہلدی بہترین دافع سوزش جڑی ہے۔ اس کو گرم دودھ کے ساتھ پینے، اسے صابن کے ساتھ ملا کر یا توے پر تیل کے ساتھ ملا کر درد والی جگہ رکھ کر اوپر سے روئی باندھ دی جائے تو درد سے نجات مل جاتا ہے۔


back pain،and cure کمر درد کے اسباب و علاج

Experts say that back pain is associated with the way our bones, muscles and ligaments in our backs work together.

Even though back pain can affect people of any age, it is significantly more common among adults aged between 35 and 55 years

causes

  • A mentally stressful job
  • Pregnancy – pregnant women are much more likely to get back pain
  • A sedentary lifestyle
  • Age – older adults are more susceptible than young adults or children
  • Anxiety
  • Depression
  • Gender – back pain is more common among females than males
  • Obesity/overweight
  • Smoking
  • Strenuous physical exercise (especially if not done properly)
  • Strenuous physical work.

If any of the following signs or symptoms accompanies a back pain your should see your doctor:

  • Weight loss
  • Elevated body temperature
  • Inflammation (swelling) on the back
  • Persistent back pain – lying down or resting does not help
  • Pain down the legs
  • Pain reaches below the knees
  • A recent injury, blow or trauma to your back
  •  you pee unintentionally (even small amounts)
  • Difficulty urinating – passing urine is hard
  • Fecal incontinence – you lose your bowel control (you poo unintentionally)
  • Numbness around the genitals
  • Numbness around the anus
  • Numbness around the buttocks.

these groups of people should seek medical advice if they experience back pain:

  • People aged less than 20 and more than 55 years
  • Patients who have been taking steroids for a few months
  • Drug abusers
  • Patients with cancer
  • Patients who have had cancer
  • Patients with low immune systems.
error: Content is protected !!