Benefits of cumin seedsزیرہ کے فوائد
Home remedies, Stomach Diseases | امراض معدہ, جڑی بوٹیوں کے خواص
CUMIN SEEDSزیرہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ھیں کہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم نے فرمای ” تم سنا اور کمون کو اپنے اوپر لازم کر لو کیونکہ
ان میں ہر مرض کی شفا ھے”
زیرہ
ھندی : جیرا
عربی : کمون
مزاج: گرم خشک
کی اقسامCUMIN SEEDSزیرہ
زیرہ کی دو اقسام ہیں سیاہ اور سفید
زیرہ معدہ، جگر، آنتوں اور پھیپھڑوں کو قوت بخشتا ھے. ریاح ( گیس ) اور
ورم کو تحلیل کرتا ھے. بلغم کو کم کرتا ھے. مسلسل استعمال سے موٹاپا کم کر
کے بدن کو دبلا کرتا ھے. زیرہ خوراک کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ھے. زچہ
کا دودھ بڑھانے میں مفید ہےاور سوزاک میں فائدہ دیتا ھے
زیرہ سیاہ
فارسی زیرہ سیاہ،عربی کمون اسود، سندھی جیرہ۔
اس کا مزاج گرم خشک، تیسرے درجے میں ہے۔
مقدار خوراک: سات ماشہ ہے۔
cumin seeds زیرہ سیاہ کے فوائد
طبیعت کو لطافت دیتا ہے۔
ریاح اور ورموں کو تحلیل کرتا ہے۔
بلغم کو دور کرتا ہے۔
معدہ کی رطوبت کو دور کرتا ہے۔
زیرہ سفید کی طرح بھوک لگاتا ہے۔
پیشاب اور حیض خوب جاری کرتا ہے۔
اس کو دست آور دوائوں میں عام استعمال کیا جاتا ہے۔
زیرہ سیاہ چھ ماشے، شہد چھ ماشے میں پیس کر بطور سرمہ آنکھوںمیں لگانے
سے پڑبال بصر کی بیماری دور ہو جاتی ہے۔ چہرے کی رنگت نکھارتا ہے اس
کیلئے ضروری ہے کہ زیرہ رگڑ کر منہ پر لگایا جائے اور پندرہ منٹ بعد منہ
دھویا جائے۔ اس طرح دو ہفتے تک استعمال کرنا شرط ہے۔ اگر زیرہ سیاہ اور
نمک ہم وزن پیس کر پانی میں ملا کر ٹکیاں بنا کر میدہ کی بوریوں میں رکھ لی
جائیں تو میدہ خراب نہیں ہوتا۔ اسی طرح کتابوں یا پھر لکڑی کے سامان میں
بھی ایسی ٹکیاں رکھنے سے دیمک نہیں لگتی۔ زیرہ سیاہ ایک ماشہ، لونگ
ایک ماشہ باریک پیس کر سالن میں ملا کر کھانا مقوی معدہ اور مقوی جگر ہوتا
ہے۔ پیٹ کی گیس میں ہر کھانے کے بعد ایک ماشہ سفوف ہمراہ پانی استعمال
کرنا مفید ہے۔ جو بچے بستر پر پیشاب کرتے ہیں ان کے اس عارضہ کو دور
کرنے میں زیرہ سیاہ اور پوست آملہ ہم وزن لے کر تھوڑا شہد ملا کر کھلانا
اس عادت کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیتا ہے۔ اسے ایک ہفتہ تک روزانہ رات
سوتے وقت ہمراہ پانی استعمال کریں۔ زیرہ سیاہ کا جوشاندہ بنا کر غزارے
کرنے سے دانتوں کا درد ختم ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ عارضی آرام ہوتا ہے جو چھ
سے بارہ گھنٹے تک کیلئے ہے۔ مٹی کھانے کی عادت، ہچکی کا آنا اور پیٹ
کے کیڑوں کو خارج کرنے کیلئے زیرہ سرکے میں بھگو کر اور خشک کرکے
کھانا بے حد مفید ہے۔ اگر آدھ پائو زیرہ سیاہ دس سیر پانی میں ابال کر ٹب میں
ڈال کر رحم کے ورم والی مریضہ کو اس میں بٹھائیں تو دو چار دفعہ ایسا
کرنے سے عارضہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ بواسیر کے مسوں کا درد دور کرنے
کیلئے گرم گرم زیرہ کا پلٹس باندھنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ زیرہ سیاہ کو رگڑ کر
چینی ملا کر پینے سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔ قبض کو دور کرتا ہے۔نوٹ: زیرہ
سیاہ کو کثرت سے ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس کی کثرت سے
پھیپھڑوں اور انتڑیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔
1نسخہ نمبرCUMIN SEEDSزیرہ
زیرہ پچاس گرام کو لیموں کے پانی میں بھگو دیں کہ چار پانچ دن میں پانی پی
کر پھول جائے تو خشک کرلیں اسی طرح اجوائن دیسی کو گھیکوار کے پانی یا
اندرائن (کوڑ تمہ) کے گودے کے ساتھ یکجان کرکے رکھیں. بعد میں خشک
کرلیں
یہ زیرہ اور اجوائن پچاس پچاس گرام
سنا مکی پچیس گرام
انار دانہ پچیس گرام
سماق دانہ بارہ گرام
سونٹھ بارہ گرام
پودینہ خشک بارہ گرام
نوشادر دس گرام
کالانمک دس گرام
( ہائی بلڈ پریشر والے کالا نمک نہ ڈالیں)
سب کو پیس کر پاؤڈر کرلیں
مقدار خوراک آدھی چھوٹی چمچ پانی سے
فوائد:معدہ کی گیس، کھانا ھضم نہ ھونا، پیٹ درد، قبض، آنتوں میں ریح، بھوک
نہ لگنا، قے، متلی، منہ سے پانی آنا، اور تلی کے بڑھ جانے کے لئے بہترین
ھے
CUMIN SEEDSمرکبات زیرہ
جوارش کمونی
زیرہ سرکہ میں مدبر سوگرام
برگ سداب چالیس گرام
سونٹھ چالیس گرام
فلفل سیاہ پچیس گرام
بورہ ارمنی دس گرام
ترکیب تیاری:دوائیں سفوف کرکے تین گنا شہد یا گڑ کی چاس میں مکس کرکے
جوارش بنالیں
ترکیب استعمال:آدھی چھوٹی صبح شام ھمراہ پانی یا عرق سونف
فوائد:معدہ کی برودت ( سردی) کو دور کرتی ھے،کھٹے ڈکار آنا،بدھضمی،معدہ
کی فاسد رطوبتیں خشک کر کے معدہ کا تنقیہ کرتی ھے۔ہچکی اور متلی کیلئے
فائدہ مند ھے
Related