Benefits of garlicلہسن کے فائدے
Home remedies, جڑی بوٹیوں کے خواص
Benefits of garlicلہسن کے فائدے
Allium sativum, commonly known as garlicلہسن
Per cent Daily Values are based on a 2,000 calorie diet. Your daily values may be higher or lower depending on your calorie needs
garlicلہسن
لہسن ایک ایسی سبزی ہے جس کا استعمال قدیم زمانے میں رہنے والے لوگ
بھی کیا کرتے تھے اور اس کی افادیت سے کبھی انکارنہیں کیا گیا۔مصری،
رومن، ایرانی، یہود، عرب اور دنیا کی تمام اقوام نے لہسن کے فوائد پر کافی
کچھ لکھا ہے اور اسے کبھی بھی خطرناک یہ نقصان دہ نہیں کہا گیا۔ان تمام
فوائد کی سجہ سے اسے ’مصالحہ جات کا سردار‘ بھی کہا گیا ہے۔
مختلف نام :- (عربی) ثوم (فارسی) سیر (سنسکرت) لسوندیا لسونا (سندھی) تھوم
(بنگالی) رشن(پنجابی) (لاطینی) ایلیم سٹائی وم GARLIC تھوم (پشتو) اوگہ
(انگریزی) گارلگ
پہچان :۔ ایک قسم کی گول جڑ ہے۔ مثل پیاز کے اس کی دو اقسام ہیں۔ (۱) کئی
پوتھیوں (تُریوں) والا (۲) صرف ایک پوتھی (تری) والا جسے (ایک نلیا بھی
کہتے ہیں) یہ بہت کمیاب اور گراں ہے۔ اس کا جزو موثرہ ایک گہرا زرد یا
بھورا فراری تیل ہے۔
رنگ :۔ سفید
ذائقہ :۔ تلخ و تیز
مزاج :- گرم ۳ خشک ۳ ساتھ تریاقیت کے
مقدار خوراک :- ۳ ماشہ
افعال و استعمال :- اندرونی طور پر کا سرریاح ، مقطع اخلاط غلیظ منفث بلغم
اور مقوی ہے۔ سو ئ ہضم کی بہت سی صورتوں میں لہسن ایک فید دوا ہے۔
ہضم غذا میں مدد دیتا ہے۔ پیشاب اور حیض جاری کرتا ہے۔ اور آواز کو صاف
کردیتا ہے۔ بلغمی و عصبی امراض دمہ ، وَجع مفاصل ، فالج اور لقوہ اور
رعشہ کو مفید ہے۔ موسم سرما میں بدن کو گرم رکھتا ہے۔ اور صحت کو قائم
رکھتا ہے۔ اس کو عام طور پر انار دانہ ، پودیہ ادرک کے ساتھ کونڈی ڈنڈے
میں رگڑ کر اور بقدر مناسب نمک ملا کر بصورت چٹنی استعمال کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں ریاحی امراض اور اپھارہ میں اسے بھون کر بھی کھایا جاسکتا ہے۔
تھوم کی ایک گانٹھ لے کر اسے گھی یا تیل میں تل کر سرخ کر لیا جائے یا
سلگتے ہوئے کوئلوں پر اتنا عرصہ رکھیں کہ باہر سے کوئلے کی طرح سیاہ ہو
جائے پھر قدرے نمک چھڑک کر کھائیں اس طرح بھوننے سے اس کی تلکی
دور ہو جاتی ہے۔ جالی اور محلل ہونے کی وجہ سے اس کو باریک پیس کر
پھوڑے پھنسیوں پر ضماد کرتے ہیں۔ ہڈی کی ٹی بی میں پسے ہوئے لہسن اور
سوباردھلا ہوا مکھن ملاکر زخموں پر لگا کر پٹٰی باندھتے ہیں۔ کام میں مختلف
آوازیں سنائی دینے اور کم سننے میں لہسن اور ادرک کا ہم وزن رس قدرے
گرم کرکے کان میں ٹپکاتے ہیں۔ علامہ طبری صاحب فردوس الحکمت میں
لکھتے ہیں کہ بچھو کاٹے پر لہسن کوٹ کر باندھیں بحکم خدا نافع ثابت ہوگا۔
اس کا لیپ جلد ظاہری و باطنی میں زخم ڈال دیتا ہے۔ معجون سیری علوی خان
اس کا مشہور مرکب ہے۔ جو تمام امراض بلغمی و سوداوی اور جملہ زہروں
کے لیے تریاق ہے۔ مغربی طب میں بھی لہسن بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے۔
معوی دافع عفونت کے طور پر تولید ریاح اور تپ محرکہ میں لہسن کا رس
ایک ڈرام کسی شربت کے ہمراہ دن میں دو تین بار استعمال کرنا بہت موثر ہے۔
سوئٹنز لینڈ کی سینڈوز کمپنی تازہ لہسن اور چار کول کا مرکب ٹکیوں کی
صورت میں ایلی سٹین کے نام سے فروخت کررہی ہے۔ جو آنتوں میں تخمیر و
تعفن روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ آیورویدک طریقہ علاج میں اس کا
رس زیادہ مروج ہے۔ چنانچہ بعض دیہات میں سل و دق کے بیماروں کو لہسن
کا پانی بھینس کے دودھ میں ملاکر پلانے کا پرانا رواج چلا آتا ہے۔ پانی کی
مقدار دو ماشہ سے شروع کرکے چھ ماشہ تک بڑھائی جاتی ہے۔ تحتیقات جدیدہ
سے ثابت ہوا ہے۔ کہ اس میں گندھک کافی مقدار میں پائی جاتی ہے۔ جو کہ
سلفائیڈ کی صورت میں ہے۔ یعنی جس صورت میں گندھک مکردوھوج
(مرکری سلفائیڈ) میں پایا جاتا ہے۔ اسی صورت میں لہسن کے اندر ہے۔ لہذاٰ یہ
ایک قسم کا قدرتی مکر دھوج ہے۔ مکر دھوج مشہور مقوی جسم اور مقوی باہ
دیدک دوا ہے۔ شاید اسی وجہ سے پراچین رشیوں منیوں نے اس کا استعمال
برہمچاریوں کے لیے ممنوع قرار دیا تھا۔
مقام پیدائش:- قریبا ہر جگہ کاشت ہوتا ہے۔
Benefits of garlicلہسن کے فائدے
آج ہم آپ کو لہسن کے خالی پیٹ استعمال کے فوائد بتائیں گے۔
صبح اٹھتے ہی خالی پیٹ کھانے سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہو تا ہے
اور انسانی جسم میں کئی خطرناک بیماریوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت بہتر
ہوتی ہے۔ خالی پیٹ لہسن کھانے سے پیٹ میں موجود بیکٹیریا پیٹ خالی ہونے
کہ وجہ سے بہت کمزور ہو جاتا ہے اور یہ لہسن کی طاقت کے خلاف لڑ نہیں
پاتاجس سے آپ صحت مند اور کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔ لہسن
ایک قدرتی انٹی بائیوٹک ہے اور سردیوں میں اس کے استعمال سے انسان
کھانسی، نزلہ ،سردی اور زکام سے محفوظ رہتا ہے۔ یہ خون کو پتلا کرتا ہے
جس سے آپ کا نظام دوران خون تیز رہتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بلند
فشار خون سے بھی نجات ملتی ہے۔
Benefits of garlicلہسن کے فائدے
اگر خون کی شریانیں بند ہونے لگیں تو روزانہ خالی پیٹ لہسن کا استعمال کریں
بہت جلد آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کی طبیعت بحال ہو رہی ہے۔ اگر اعصابی
کمزوری کا مسئلہ ہو تب بھی لہسن انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ کو جلدی
بیماری کا مسئلہ درپیش ہو تو کھانے میں لہسن کی مقدار بڑھادیں۔ اس سے آپ
کے جسم میں زہریلے مادے کم ہوں گے اور جلد تر وتازہ رہے گی۔ لہسن ملین
ہے‘ یہ معدے کی رطوبتوں کو خشک کرتا ہے۔ لہسن گرم اور محلل ہے مگر یہ
پیاس پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔ یہخوراک کو جلد ہضم کرتا ہے۔ اس کے
کھانے سے جسم میں قوت پیدا ہوتی ہے۔ لہسن کے استعمال سے رعشہ اور
لقوہ ایسی امراض دور ہوجاتی ہیں لہسن کا پانی اگر سر کی جوئوں کو ختم
کرنے کیلئے استعمال کیا جائے تو وہ فوراً ختم ہوجاتی ہیں۔ صفرا کو بڑھاتا
ہے۔ اس میں سلاجیت کا بدل موجود ہے اور یہ سرد مزاج والوں کیلئے قدرت کا
بہترین عطیہ ہے۔ بائو گولہ‘ ورم اعضائ‘ دمہ‘ کھانسی اوربواسیر کیلئے بے حد
مفید ہے۔ اسے کھانے سے آواز صاف ہوجاتی ہے اور گلا بھی صاف ہوجاتا
ہے۔ پیشاب اور حیض جاری کرتا ہے۔ موسم سرما میں بدن کو گرم رکھتا ہے۔
Benefits of garlicلہسن کے فائدے
انار دانہ‘ پودینہ‘ ادرک اور لہسن کو رگڑ کر بطور چٹنی استعمال کرنے سے
بے حد فائدہ ہوتا ہے۔ ریاحی امراض اور اپھارہ میں اسے بھون کر کھانے سے
آرام ملتا ہے۔ بلڈپریشر ہائی کیلئے بہت مفید ہے۔ جس عورت کا حیض بند ہوتو
خوراک کے طور پر لہسن کھلائیں تو حیض کھل جائے گا۔ اگر پھوڑے پھنسیاں
ہوں تو ان پر لہسن پیس کر لیپ کرنے سے شفاءہوتی ہے۔ جسمانی‘ مردمی
طاقت اور دماغی طاقت دیتا ہے۔ اس کامسلسل استعمال بیماریوں سے بچاتا ہے۔
تپ دق کے مریضوں کو اس کے استعمال سے افاقہ ہوتا ہے۔ بڑی عمر کے
لوگوں کو اس کے استعمال سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ چھ ماشہ لہسن کا رس اگر
دودھ بھینس میں ملا کر تپ دق کےمریض کو دیا جائے تو صحت ہوتی ہے۔
اطباءاگر اس کا اسی (80) روزہ استعمال کیا جائے تو اسی علاج کے
دوران فالج‘ گنٹھیا‘ لقوہ اور ریح سے مکمل شفاءہو ہے۔ اس کا طریقہ علاج یوں
ہے کہ پہلے دن ایک مغز دوسرے دن دو اور چالیسویںروز چالیس اور پھر کم
کرنا شروع کردیں۔ اس طرح یہ چالیس روزہ نسخہ ہوگا۔ لہسن کو رگڑ کر رس
نکال لیں اور پھر اس میںنوشادر ملالیں اور جہاں جہاں جسم پر پھلبہری کے
نشان ہوں لگانے سے یہ داغ ختم ہوجائیں گے۔ کان کے سخت سے سخت
دردکو دور کرنے کیلئے لہسن کا رس چند قطرے کان میں ٹپکانے سے فوری
آرام آجاتا ہے۔ یعنی کان کے اندر پھنسی ختم ہوجاتی ہےاور سخت سے سخت
درد کوبھی آرام ملتا ہے۔ یہ بھوک بڑھاتا ہےْ لہسن کا حلوہ بنایا جاتا ہے اور
شہد ملا کر کھایا جاتا ہے۔ لہسن کی پوتھی کو چھیل کراگر درد والے دانت کے
سوراخ میں بھردیا جائے تو درد فوراً بند ہوجاتا ہے اور دانت کا کیڑا مرجاتا
ہے۔ اگر لہسن کا پلٹس بنا کر پھوڑے پر باندھا جائے تو پھوڑا جلدی پھٹ جاتا
ہے اور اس سے گندا مواد خارج ہوجاتا ہے۔
Benefits of garlicلہسن کے فائدے
garlicلہسن کی معجون
لہسن کیمعجون بھی بنائی جاتی ہے جو کہ مختلف امراض میں بے حد مفید ہوتی
ہے‘ ان امراض میں گنٹھیا‘ ریح کے درد‘ نمونیا‘ بھوک نہلگنا‘ جسم میں حرارت
غریزی کی کمی‘ لقوہ‘ بلغمی امراض‘ بلڈپریشر زیادہ اہم ہیں۔ یہ معجون جسم
میں طاقت پیدا کرتی ہے۔
نسخہ و ترکیب
لہسن کا مغز چھ چھٹانک چھاچھ میں بھگو دیں تاکہ لہسن کی بوختم ہوجائے پھر
چھ سیر دودھ ملا کر اسے نرم آگ پر پکایا جائ اورساتھ ساتھ چمچہ ہلاتے
رہیں۔ جب پورا دودھ کھویا بن جائے تو اس میں سونٹھ‘ کالی مرچ‘ الائچی
خورد‘ دار چینیناگ کیسر‘ ہلدی‘ بابڑنگ‘ دارہلد‘ پپلامول‘ اسگند‘ بدھارا‘ سنامکی‘
گوکھرو‘ سونف‘ لونگ‘ اجوائن‘ تج‘ کچور اور تخم کونچ ہر ایکچھ ماشہ سفوف
بنا کراس میں شامل کریں۔ اس کے علاوہ ادویہ کے وزن سے تین گنا شہد
ملالیں۔ معجون تیار ہے۔
ترکیب استعمال
دو تولہ معجونصبح‘ شام ہمراہ پانی نیم گرم استعمال کریں۔ یہ معجون صرف
سردیوں میں استعمال کرنی چاہیے۔ لہسن کا خالی کھویا بھی بہت مفید ہوتا ہے۔
مقدار خوراک: ایک چمچہ صبح و شام۔
احتیاط: لہسن کو زیادہ مقدار میں نہیں کھانا چاہیے‘ گرم مزاج والے لوگ کم
مقدار میں استعمال کریں۔
Related