CASTOR OIL PLANT ارنڈ
Female Diseases | امراض زنانہ, جڑی بوٹیوں کے خواص
CASTOR OIL PLANT : ارنڈ
مختلف نام:۔
(عربی) اخروع (فارسی) بیدابخیر (بنگالی) بھرانڈ(سندھی) ہیرن جووون (پشتو)
ارنڈے (مرھٹی)ایرونڈٰی(انگریزی) کیسٹر ائل پلانٹ
پہچان :- اس کا درخت متوسط قد کا ہوتا ہے پنجاب کے بعض علاقوں میں اس
درخت کو ہر تولی یا ہر نولا بھی کہتے ھیں ۔ پتے بڑے ہا تھ کے پنجہ سے
مشابہ ہوتے ھیں اور ان پر سفید رنگ کے خطوط دکھائی دیتے ھیں ۔ پھل گول
اور خاردار گچھوں میں لگتے ھیں۔ پھل کے اندر سے بیج نکلتے ھیں۔ یہی اس
کے تخم ھیں ۔ تخم سے چھلکا دور کر دینے پر جو سفید چکنی گری نکلتی ہے۔
وہی تخم ارنڈ کھلاتی ہے ۔ اس کے بیجوں یعنی مغز تخم ارنڈ اور اسکے
چھلکے میں ایک نہایت مہلک زہر سین پایا جاتا ہے۔ لیکن ان میں سے نکالے
ہوئے روغن میں یہ زہر موجود نہیں ہوتا ۔RICIN
رنگ:- پھول چھوٹے چھوٹے سرخی مائل پھل شروع میں سبز پکنے پر سرخ
یا زرد
ذائقہ :۔ بدمزہ پھیکا
مزاج :۔ گرم و خشک بدرجہ دوم
مقدار خوراک :- مغز ارنڈ ۵ دانہ تک برگ ارنڈ ۷ ماشھ سے ایک تولہ تک
مصلح :- مصطگی رمی کتیرا
افعال و استمال:- مخرج بلغم اور نافع جمیع امراض باردہ ہے پیٹ کو نرم کرتا
ہے روی مواد کو تحلیل کرتاہے سرد خلطوں کا مسہل ھے اس لیے قولنج ،
استسقائ ،دمہ ، کھانسی ، لقوہ اور فالج میں نافع ہے۔ مدر حیض ہے ۔ ورم کو
تحلیل کرتاہے درد کامسکن ہونے کئ وجہ سے نقرس اور وجع المفاصل وغیرہ
مین اس کا ضماد کیا جاتاہے اسکا تیل قوئ ملین ہے۔عموما دویاتین گھنٹوں میں
اپنا عمل کرتاہے ۔ اس لیے اس کو سوتے وقت نہ دینا چاہئے ۔ اس کا بیان الگ
درج ہے۔ جب زچہ کی چھاتیوں میں دودھ کی کمی ہوتو برگ ارنڈ کی بھجتا
بناکر پستانوں پر باندھتے ہیں۔
مقام پیدائش :- ہندو، پاکستان خصوصا صوبہ مدراس ، بمبئی اور بنگال
Related