Desi Totkay for Growing Hairبالوں کے گرنے کا علاج
Home remedies, امراض جلد اور بالوں کی خشکی
Desi Totkay for Growing Hairبالوں کے گرنے کا علاج
بالوں کے گرنے کا علاج
ناقص غذا، معاشی و معاشرتی پریشانیوں یا کسی بیماری کے باعث ان کا گرنا
آج عمومی مسئلہ بن چکا ہے۔اوربالوں کے گرنے کا علاج ایک آسان عمل نہیں۔
لیکن طب یونانی نے اس مسئلے کا آسان حل نکال لیا یے۔ بالوں کے گرنے کا
علاج میں بالوں کو گرنے سے روکنے، انہیں نرم و ملائم، بڑھانے
اورخوبصورت بنانے کے لئے مارکیٹ میں طرح طرح کے شیمپو، صابن،
کریمیں اور لوشن دستیاب ہیں، جو یا تو غیرمعیاری ہوتے ہیں اور اگر معیاری
ہوں تو ان کی قیمت خرید عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی ہے۔ بالوں کے
گرنے کا علاج کے سلسلہ میں آپ کو مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں
یہاں بالوں کے گرنے کا علاج کے گھریلو ٹوٹکوں کے بارے میں بتائیں گے،
جن کے استعمال سے آپ کے بال نہ صرف گھنے، سیاہ، چمکدار اور مضبوط
ہو جائیں بلکہ آپ بال گرنے کی مصیبت سے بھی جان چھڑا لیں گے۔
اجزاء:آملہ،بہیڑے،سیکا کائی,ہموزن لے لیں۔ ترکیب تیاری:دونوں اشیاء کو پیس
لیں،اور رات کو پانی میں بهگو دیں،رات سونے سے پہلے سر کے بالوں میں
سرسوں کے تیل کا مساج کریں(تیل کو سر پر رگڑنا نہیں)پهر صبح کے وقت
آپ نے جس برتن میں ان اجزاء کو بهگویا تها اس میں ملتانی مٹی اور دہی
حسب ضرورت شامل کر لیں،اور ان تمام اشیاء کو مکس کر کے ان سے سر
دهو لیں،جتنی زیادہ دیر تک آپ یہ اجزاء اپنے سر پر لگا کر رکهیں گے اتنا ہی
فائدہ ہو گا،اگر آپ مٹی کے استعمال کو پسند نہیں کرتے تو مٹی نہ شامل
کریں،پهر بهی یہ نسخہ اتنا ہی فائدہ مند ہو گا،چند دن مستقل استعمال کریں
Related