kalwanji ky tibbi fiday
kalwanji کلونجی
مختلف نام:- (عربی) حبتہ السودا(فارسی)شونز(بنگالی)مگریلا (سندھی) کلوڑی(سنسکرت)کنچی (انگریزی)بلیک کیومن
پہچان :۔ اس کا پودا سونف کے پودے کی مانند ہوتا ہے لیکن اس کی شاخیں زیادہ باریک ہوتی ہیں اس سے قریبا ۳ انگل لمبی پھلیاں لگتی ہیں۔ جن کے پک جانے پران میں سے تخم پیاز کے مشابہ سہ پہلو تخم نکلتے ہیں۔
رنگ :۔ بیرونی سطح سیاہ مغز سفید مرغن
ذائقہ :۔ پھیکا
مزاج :۔ گرم ۳ خشک ۳
مقدار خوراک :۔ ۱ ماشہ سے ۳ ماشہ
افعال و استمال :- کا سرریاح ، مقوی معدہ مدر بول, مدر حیض, اور قاتل کرم شکم, ہے اس کو بریاں کرکے کوٹ کر ململ کی پوٹلی میں باندھ کر سردزکام میں بار بار سنگھاتے ہیں۔ نیز زکام ونزلہ میں ا س کی دھونی بھی دیتے ہیں مرگی کے دورہ ے وقت کلونجی گھس کر ناک میں ٹپکاتے ہیں ۔ قولنج ریاحی جلندھر اور کھانسی کو مفید ہے جو شاندہ مردہ جنیں کو پیٹ سے فورا باہر نکال دیتا ہے (غیر سمی)
نوٹ:- بھاؤ پرکاش ، نگھٹو وغیرہ وئیدک کتب میں زیرہ سیاہ, زیرہ سفید, اور کلونجی ,کو زیرہ کی تین اقسام قرار دیا گیا ہے اور تینوں کے اوصاف یکساں بتائے گئے ہں بعض مولفین نے اس کے فارسی نام سیاہ دانہ کی وجہ سے اس کا مشہور نام کا لادانہ لکھا ہے لیکن کالا دانہ در حقیقت الگ چیز ہے۔
مقام پیدائش :۔ ہندوستان کے اکثر حصوں خصوصا بنگال میں اس کی کھیتی بہت کی جاتی ہے ۔