leucoderma cure : پھلبہری کا علاج
ہوالشافی
1نسخہ نمبر
سرس کے بیج کا تیل، سفید داغوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوا ہے۔
نسخہ نمبر
رائی اور سہاگہ دونوں برابر وزن لے کر سرکہ میں پیس کر لیپ کرنے سے داد اور برص کو فائدہ ہوتا ہے۔
2نسخہ نمبر
تخم کتان (السی) کو سرکہ میں پیس کر برص کے مقام پر لیپ کرنے سے داد اور برص کو فائدہ ہوتا ہے۔
3نسخہ نمبر
سرسوں کے بیج کو باریک کرکے سات ماشہ کی مقدار میں بکری کے دووھ ایک پاؤ کے ساتھ روزانہ تین ہفتے تک استعمال کرنا برص کے لئے مفید ہے دوران استعمال میں غذا کم کردیں۔
4نسخہ نمبر
سانپ کی کینچلی جلا کر اس کے برابر نوشادر ملا کر باریک کرلیں پھر تھوڑے سرکہ میں حل کرکے برص کے مقام پر لیپ کرنا بہت نافع ہے۔
5نسخہ نمبر
بچھ تین ماشہ کی مقدار میں لے کر دو چھٹانک پانی میں جوش دے کر صبح و شام پیئیں، برص میں مفید ہے۔
6نسخہ نمبر
شیطرج (چیتہ) کو خوب باریک کرکے سرکہ میں ملا کر برص کے مقام پر لگائیں۔
7نسخہ نمبر
کٹکی سفید کو سرکہ میں پیس کر لیپ کرنا برص میں بہت مفید ہے۔
8نسخہ نمبر
چھوٹی ہرڑ کو باریک کرکے رکھ لیں آٹھ ماشہ کی مقدار میں روزانہ نہار منہ ایک مہینہ تک کھائیں برص میں مفید ہے۔
9نسخہ نمبر
* ریٹھہ کو پانی میں پیس کر برص کے مقام پر لگائیں۔
10 نسخہ نمبر
خراطین (کیچوہ) چند عدد لے کر ایک برتن میں بند کرکے ایک مہینہ تک چھوڑدیں اس مدت میں تمام کیچوے راکھ ہوجائیں گے اس میں پانی ملا کر برص کے مقام پر لیپ کریں۔
11نسخہ نمبر
اجمود چار تولہ، گیرو دو تولہ دونوں کو باریک کرکے رکھ لیں دو ماشہ کی مقدار میں پانی کیساتھ روزانہ کھائیں اور بے نمک کی غذا استعمال کریں۔