Oroxylum indicum. Broken bones plant, Indian calosanthesارلو
Family Name : Bignoniaceae
Common Name : Indian Trumpet Tree
Part Used : Roots, Leaves, Fruits, Seeds.
Scientific name: Oroxylum indicum
Oroxylum indicum. Broken bones plant, Indian calosanthesارلو seed is used in the traditional.pakistani unani tibb and desi tibb Indian ayurvedic medicine. The root bark is also used, administered as astringent, bitter tonic, stomachic and anodyne. It is included in famous tonic formulations, such as Chyawanprash.
Oroxylum indicum. Broken bones plant, Indian calosanthesارلو
مختلف نام:۔
(ارد و) درخت تلوار پھلی (ھندی) سونا ٹھا(مرھٹی) ٹینٹو (پنجابی) ناسوما (بنگالی) شونٹرا(سنسکرت) شیوناگ (لاطینی)
اروکسیلم انڈیکم
پہچان :- یہ درخت تیس چالیس فٹ اونچا ہوتاہے۔ اس کے پتے چھتری کی طرح درخت کے سر پر ہوتے ہیں تنے کا نچلا حصہ ننگار
رہتا ہے۔ اس کی پھلی تلوار کی مانند ۳-۲فٹ لمبی اور چپٹی ہوتی ہے جس میں بیجوں کے اوپر روٹی سی لپٹی ہوتی ہے جون کے
مھینے میں اس کے پھول نکلتے ھیں ما ہ ستمبر سو ماہ مارچ تک درکٹ کے تمام پتے گر جاتے ھیں اور درخت بالکل ننگا دکھائی
دیتا ہے اس کے بعد جون تک تمام درخت سر سبز ہوجاتا ہے ۔ اس کی چھال اور پھل چمڑہ رنگنے کے کام آتے ہیں ۔ رنگ چھال
خفیف زرد
رنگ:- چھال خفیف زرد
ذائقہ :۔ چھال قررے تلخ وتیز
مزاج :۔ سرد خشک
مقدار خوراک :- چھال کا سفوف دس سے بیس رتی تک بصورت جو شاندہ ۳ سے ۶ ماشہ تک ۔ سفوفا ایک ماشہ تک
مصلح :- گھی
افعال و استمال :- وئیدک کی کتابوں میں اس کی بہت تعریف کی گئی ہے اور دشمول کی مشہور دوائوں میں سے ایک ھے جڑ کی
چھال کا جو شاندہ پیچس اور اسھال میں مفید ہے ۔ اس کے کاڑھنے مین نہلانے سے ریح کے درد دور ہو جاتے ھیں اور اس کو
بطور سفوف دن میں تین با ر کھلانے سے پسینہ آکر آم دات (گٹھیا) سے شفا حاصل ہوتی ہے۔ اسکی تاثیر سلی سلیٹ کی مانند ہے۔
زخموں اور ہڈی ٹوٹ جانے پر اس کی چھال کا لیپ لگایا جاتا ہے اور اسے دیہاتی لوگ جانوروں کی پیٹھ کے زخموں پر بھی لگاتے
ھییں۔
مقام پیدائش :- ھند برما، لنکا کو چین چائنا کے اکثر مقامات میں سطح سمندر سے تین ھزار فٹ کی بلندی تک پایا جاتا ہے ۔