تال مکھانہ اور مردانہ طاقت
تال مکھانہ کے مختلف نام
ASTERACANTHA(بنگالی) تال (سندھی) ٹاری (گجراتی) تاڑ (انگریزی) ٹاڈی
تال مکھانہ کی پہچان
ایک کانٹے دار جھاڑی کے مشہور عام تخم ہیں جو کسی قدر تِل سے مشابہ اور لیکن ان سے
موٹے ہوتے ہیں۔ یہ سدا بہار پودا ایک گز بلند ہوتا ہے۔ شاخیں کثرت سے ایک ہی جڑ سے نکلتی ہیں۔ اور
گرہ دار ہوتی ہیں۔ ہر ایک گانٹھ سے چھ چھ پتے نکلتے ہیں بیرونی دو پتے چار سے پانچ انچ تک لمبے
ہوتے ہیں۔ اور اندرونی طور پر چار پتے ڈیڑھ انچ سے تجاویز نہیں کرتے اندرونی پتوں کی جڑ پر کانٹے
لگے ہوتے ہیں۔ اس کی ڈوری
انچ لمبی ہوتی ہے۔ جس میں چار سے لے کر چھ تک تخم نکلتے ہیں۔ 1 1/3
رنگ :۔ بھورا
ذائقہ :۔ پھیکا لعابی
مزاج :- سرد وتر
بدل :- ثعلب ستار اور تودری ہے۔
تال مکھانہ کی مقدار خوراک
پانچ ماشہ سے سات ماشہ تک
تال مکھانہ کے افعال و استمال
تال مکھانہ مُدر بول ، مقوی مفرح اور بن کو فربہ کرتا ہے۔ مقوی باہ اور مولد و مغلظ منی ہے۔
ممسک ہے یونانی اطبا تال مکھانہ کے بیجوں کا سفوف بناکر تنہا یا معجون بناکر جریان و کثرت احتلام میں
استعمال کرتے ہیں۔ مقوی حلووں میں تال مکھانہ جزو خاص ہوتا ہے۔ جس کے ساتھ دوسرے مغزیات
ملائے جاتے ہیں ۔ وئیدوں کے نزدیک اس کی جڑ کا جوشاندہ و جع مفاصل اور استسقائ کو نافع ہے اور
اس کی کھاد چھ رتی روزانہ ٹھنڈے پانی کے ساتھ کھلانا پت شول (قولنج صفرادی) کا بے خطا علاج ہے۔
سیلون میں یہ پودا بطور مدر بول جلود دھر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
مقام پیدائش :- ہند ، پاکستان اور لنکا کے مرطوب مقامات
others name
Hygrophila longifolia, Barleria auriculata, Barleria spinosa, Ikshura, Ikshugandha, Hygrophila spinosa, Hygrophila auriculata, Kokilaaksha, Talmakhana, gokulakanta, marsh barbel