Zarishk ky faidy زرشک کے فائدے
جڑی بوٹیوں کے خواص
Zarishk ky faidy زرشک کے فائدے
مختلف نام:- (عربی) انبر باریس (فارسی) زرشک زرک
ROLUNDA BERBERIS VULGARIS انگریزی)
پہچان :- ایک خاردار درخت کشمل (چترا) کا پھل ہے اس کے تنے کی لکڑی کو دارہلد اور اس کے
عصارہ کو رسوت کہتے ہیں۔
رنگ :- اوداوسرخ
ذائقہ:- چاشنی دار کھٹا مٹھا
مزاج:- سرد و خشک
مقدار خوراک :- ۳ ماشہ تا ۵ ماشہ
و افعال و استعمال Zarishk ky faidy زرشک کے فائدے
صفرا کی تیزی کو توڑتی ہے اور پیاس کو تسکین دیتی ہے معدہ اور جگر کی گرمی کو
دور کرتی ہے صفراوی دستوں کو بند کرتی ہے خفقان حار اور ضعف اشتہا میں مفید ہے ۔ معدہ اور جگر
کو قوت دیتی ہے۔ خصوصا صفراوی بخاروں کو تسکین دیتی ہے۔ پیاس کو ساکن کرنے اور قے ومتلی کو
روکتی ہے۔ جگر کی گرمی دور کرنے اور جگر کو قوت دینے کے لیئے اس کا ستعمال کیا جاتا ہے۔ صلابت
جگر میں زعفران کے ہمرای دیتے ہیں ۔ بلغمی مزاج کے لوگوں کو یہ نقصان دیتی ہے ۔ جوارش زرشک
اس کا مشہور مرکب ہے ہومیو پیتھک میں اس کے نام سے گردوں کے امراض کے لیئے دوائی بربرس
ولگریس بنتی ہے
Related
error: Content is protected !!