بادام مِیٹھا
مختلف نام :- (عربی) کوزا لحلو (فارسی ) بادم شیریں (ہندی ) بادام میٹھا (بنگالی کا ٹھ بادام مشٹی
ALMOND SWEETانگریزی
پہچان :۔ مشہور عام میوہ ہے۔ رنگ باہر سے سفید سُرخی مائل مغز سفید ۔
ذائقہ :۔ شیریں و خوش مزہ
مزاج :-گرم وتر درجہ نزد بھض معتدل
مقدار خوراک :- مغز بادام ۷ عدد سے ۱۱ عد تک روغن بادام ۳ ماشہ سے ۱ تولہ تک
مصلح :- مصطگی نبات سفید
افعال و استمال :- مقوی و مرطب دماغ ، ملین سکم ملین صدر منوم اور جالی ہے۔ بصارت کو فائدہ دیتا ہے۔ سینہ اور طبیعیت کو نرم کرتا ہے۔ منہ بھی پیدا کرتا ہے۔ بدن کو فربہ کرتا ہے۔ خشک کھانسی اور مثانہ کے خراش کو نافع ہے۔ اس کے سوختہ چھلکے کا منجن دانتوں کو صاف اور مضبوط کرتا ہے۔ اس سے روغن بھی نکالا جاتا ہے۔ جس کو تقویت دماغ کے لیے سر پر لگاتے ہیں اور رفع قبض دائمی کے لیے دودھ میں شامل کرکے رات کو سوتے وقت پلاتے ہیں۔ اگرحاملہ عورت ساتویں مہینے سے چمچہ خرد بھر رات کو سوتے وقت پینا شروع کر دے تو بچہ کی پیدائش میں سہولت ہوتی ہے۔اس کے علاوہ7 عدد بادام نہار منہ کھانے سے منی میں سپرم کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔اور وزن میں کمی کے لیئے 40 گرام بادام سارے دن میں وقفہ وقفہ سے کھائیں یاد رہے بادام بھگوئے ہوئے نہ ہو
مقام پیدائش :– کشمیر ، ایران ، افغانستان