Home / جڑی بوٹیوں کے خواص / گدھی کے دودھ کے طبعی فائدے

گدھی کے دودھ کے طبعی فائدے

گدھی کے دودھ کے طبعی فائدے

مختلف نام:۔

Ass Milk (عربی)لبن الاتان (فارسی) شیرمادہ خر (سندھی) گڈھ جو کھیر (انگریزی)

رنگ:- سفید

ذائقہ :۔ شیریں

مقدار خوراک:- بقدر برداشت

مزاج :- سرد ودرجہ دوم تر درجہ سوم

گدھی کے دودھ کے طبعی فائدے وافعال واستعمال

گدھی کے دودھ رطوبت اور سردی پیدا کرتا ہے۔ مفرح اور جالی ہے۔ مسام اور سدہ کھولتا ہے۔ گرم

مزاجوں کو زیادہ مفید ہے۔ منہ سے خون آنے اور پھیپھڑے کے زخموں کو مفید ہے۔ لاغری دفع کرتا ہے۔

اس میں مائیت بکری کے دودھ سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے سل ودق کے مرض میں عورت کے

دودھ کے بعد دوسرے درجہ پر گدھی کے دودھ کا خیال کیا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ عورت کے دودھ کے مشابہ

ہوتا ہے۔ گدھی کے دودھ  کو دودھ تاز سات تولہ سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ بڑھا کر آدھ سیر تک

پہنجائیں روٹی نہ کھائیں اگر بھوک لگے تو پھلوں کا پانی پئیں گدھی کو چارہ میں مکو، چولائی ، خرفہ

کھلانا مناسب ہے. گدھی کے دودھ سے اس وقت دنیا میں آرائش و زیبائش کی ہزاروں کریمیں بن رہی ہیں۔

ملکہ قلوپطرہ بھی اپنے حسن کی دیکھ بھال کی اشیاء میں گدھی کے دودھ کے دودھ سے بنی ادویات کو

استعمال کرتی تھی گدھی کے دودھ کے متعلق تفصیلی طور پر پڑھنے کے لیئے اس لنک پر کلک کریں

 

error: Content is protected !!